Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کی لانڈھی کے علاقے خرم آباد میں رینجرز اہلکاروں پرطالبان دہشتگردوں کے دستی بم حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت


ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کی لانڈھی کے علاقے خرم آباد میں رینجرز اہلکاروں پرطالبان دہشتگردوں کے دستی بم حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت
 Posted on: 1/6/2015 1
ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کی لانڈھی کے علاقے خرم آباد میں رینجرز اہلکاروں پرطالبان دہشتگردوں کے دستی بم حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت 
شہر میں طالبان دہشتگرد وں اور انکے حامیوں نے اپنی کمیں گاہیں قائم کرلی ہیں، رابطہ کمیٹی
جناب الطاف حسین 2004 سے کراچی میں طالبانائزیشن کے نیٹ ورک سے قوم اور سیکیورٹی اداروں کو آگا ہ کر رہے تھے
چند ناعاقبت اندیشوں نے جناب الطاف حسین کے مؤقف کو غلط بیان کر کے طالبان دہشتگردوں کو شہر میں محفوظ پناہ گاہیں فراہم کیں 
خرم آباد میں طالبان کے حملے میں شہید ہونیوالے رینجرزاہلکاروں کےاہل خانہ سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار
گورنر سندھ ، وزیر اعلیٰ سندھ ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی رینجرز سندھ کراچی میں طالبان دہشتگردوں اور انکو تحفظ فراہم کرنے والے عناصر کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کار روائیاں کریں، رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی ۔۔۔6جنوری2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لانڈھی کے علاقے خرم آباد میں آپریشن کیلئے جانے والے رینجرز اہلکاروں پرکالعدم تحریک طالبان کے دہشت گردوں کی جانب سے دستی بم سے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر میں طالبان دہشتگرد وں اور انکے حامیوں نے اپنی کمیں گاہیں قائم کرلی ہیں جہاں سے وہ پولیس ، رینجرز کے جوانوں اورمعصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ جناب الطاف حسین 2004 سے کراچی میں طالبانائزیشن کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک سے قوم اور سیکیورٹی اداروں کو آگا ہ کر رہے تھے لیکن چند ناعاقبت اندیشوں نے قوم کو گمراہ کیا اور جناب الطاف حسین کے مؤقف کو غلط بیان کر کے طالبان دہشت گردوں کو شہر میں محفوظ پناہ گاہیں فراہم کیں جس کا خمیازہ آج کراچی کے معصوم شہریوں اور سیکیورٹی ادارروں کے اہلکاروں کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے خرم آبا د میں طالبان کے حملے میں شہید ہونیوالے رینجر ز اہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ دونوں شہید اہلکاروں کے درجات بلند کرکے انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی رینجرز سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی میں طالبان دہشتگردوں اور انکو تحفظ فراہم کرنے والے عناصر کے خلاف اور شہر سے طالبان کی کمیں گاہیں ختم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کار روائیاں کریں ۔

9/30/2024 6:13:43 AM