Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی ناظم آباد گول مارکیٹ میں دکان پر مسلح دہشتگردوں کی شدید فائرنگ کی مذمت


ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی ناظم آباد گول مارکیٹ میں دکان پر مسلح دہشتگردوں کی شدید فائرنگ کی مذمت
 Posted on: 1/6/2015 1
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی ناظم آباد گول مارکیٹ میں دکان پر مسلح دہشتگردوں کی شدید فائرنگ کی مذمت
دہشتگرد فرقہ ورانہ فسادات کی آگ کو ہوا دیکر بزدلانہ کارروائیوں سے کراچی کو آگ و خون میں نہلانا چاہتے ہیں، رابطہ کمیٹی
تمام مکاتب فکر کے علماء اور عوام اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور امن خراب کرنیوالے عناصر پر کڑی نظر رکھیں، رابطہ کمیٹی
گول مارکیٹ پر فائرنگ کے واقع میں ملوث سفاک عناصر کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے
فرقہ وارانہ فسادات کی سازشیں کرنے والی درپردہ قوتوں سے شہر کو پاک کیا جائے، وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ
کراچی۔۔۔6جنوری2015ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے علاقے ناظم آباد گول مارکیٹ میں دکان پر چار موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح دہشتگردوں کی شدید فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں20سالہ اسد ولد شبیر اور22سالہ سلمان ولد شبیر کے جاں بحق اوردو کے افراد زخمی ہونے کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ واقعہ شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی کوشش اور بھائی کو بھائی سے لڑانے کی ساز شوں کا حصہ ہے تاکہ قوم کی توجہ طالبان دہشتگردوں کے خلاف ہونیوالی نتیجہ خیز کار روائیوں سے ہٹا ئی جاسکے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ دہشتگرد شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ کو ہوا دیکر اس قسم کی بزدلانہ کار روائیوں کہ ذریعے کراچی کو آگ و خون میں نہلانا چاہتے ہیں لیکن انشاء اللہ ایسے عناصر کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا اور ان پر اللہ کا عذاب نازل ہوگا ۔رابطہ کمیٹی نے تمام مکاتب فکر کے علما ء کرام اور عوام سے اپیل کی کہ وہ پر امن رہیں اور اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور شہر میں امن خراب کرنے کی سازشیں کرنیوالے عناصر پر کڑی نظر رکھیں ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیاکہ وہ گول مارکیٹ پر فائرنگ کے واقع میں ملوث سفاک عناصر کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سز ادیں اور شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازشوں کے درپردہ قوتوں سے شہر کو پاک کریں ۔
English Viewers


9/30/2024 6:16:14 AM