Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک بھر کے تمام اسکولوں میں ترجیحی بنیادوں پر حفاظتی انتظامات یقینی بنائے جائیں، میاں محمد عتیق


ملک بھر کے تمام اسکولوں میں ترجیحی بنیادوں پر حفاظتی انتظامات یقینی بنائے جائیں، میاں محمد عتیق
 Posted on: 1/6/2015 1
ملک بھر کے تمام اسکولوں میں ترجیحی بنیادوں پر حفاظتی انتظامات یقینی بنائے جائیں، میاں محمد عتیق
اسکولوں میں مستند سیکوریٹی اہلکار تعینات کیے جائیں اور تمام اساتذہ کو فی الفور اسلحہ کے لائسنس دیئے جائیں
آرمی چیف سمیت تمام عسکری قیادت، وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف ، وفاقی کابینہ کے اراکین ، چاروں صوبوں کے گورنرز اور وزرائے اعلیٰ اور منتخب عہدوں پر فائز تمام سول حکمرانوں پرزوراپیل
ملکی وغیرملکی اخبارات میں اطلاعات آرہی ہیں کہ سانحہ پشاور کی طرح ملک کے دیگر اسکولوں میں بھی 
مذہبی انتہاء پسند دہشت گردوں کے حملوں کا خدشہ ہے
دہشت گردوں کے مزید حملوں کے خدشات نے بچوں کے والدین کو ذہنی کرب واذیت میں مبتلا کردیا ہے
ملک بھرکے اسکولوں میں زیرتعلیم بچوں کی حفاظت کیلئے مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو یہ صورتحال
پاکستان کے مستقبل کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، میاں عتیق
لندن۔۔۔6، جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سابق رکن اور ایم کیوایم پنجاب کے صدر میاں محمد عتیق نے اپیل کی ہے کہ ملک بھر کے تمام اسکولوں میں ترجیحی بنیادوں پر حفاظتی انتظامات یقینی بنائے جائیں اوراسکولوں کے اساتذہ کو فی الفور اسلحہ کے لائسنس دیئے جائیں ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاہے ملکی وغیرملکی اخبارات میں تواتر کے ساتھ اطلاعات آرہی ہیں کہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی طرح ملک کے دیگر اسکولوں میں بھی مذہبی انتہاء پسند دہشت گردوں کے حملوں کا خدشہ ہے اور مذہبی انتہاء پسند دہشت گرد وں کی جانب سے اس قسم کی سفاکیت کا مظاہرہ دیگر اسکولوں میں بھی کیاجاسکتا ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ سانحہ پشاورکے المناک واقعہ کے بعدملک بھرکے والدین اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے گریز کررہے ہیں اوردہشت گردوں کے مزید حملوں کے خدشات نے ملک بھرکے اسکولوں میں زیرتعلیم بچوں اور بچیوں کے والدین کو ذہنی کرب واذیت میں مبتلا کردیا ہے۔ اگر حکومت کی جانب سے ملک بھرکے اسکولوں میں زیرتعلیم بچوں کی حفاظت کیلئے مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو یہ صورتحال پاکستان کے مستقبل کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ میاں عتیق نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سمیت تمام عسکری قیادت، وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف ، وفاقی کابینہ کے اراکین ، چاروں صوبوں کے گورنرز اور وزرائے اعلیٰ اور منتخب عہدوں پر فائز تمام سول حکمرانوں پرزوراپیل کی کہ کراچی سے خیبراور خیبر سے کشمیر تک تمام اسکولوں میں ترجیحی بنیادوں پر حفاظتی انتظامات کیے جائیں، اسکولوں میں تجربہ کارو مستند سیکوریٹی اہلکار تعینات کیے جائیں اوراسکولوں کے تمام اساتذہ کو فی الفور اسلحہ کے لائسنس دیئے جائیں۔

9/30/2024 6:14:46 AM