Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم خان آفریدی کی طالبان کے ہاتھوں اے این پی رہنما سیف اللہ آفریدی کے قتل کی مذمت


ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم خان آفریدی کی طالبان کے ہاتھوں اے این پی رہنما سیف اللہ آفریدی کے قتل کی مذمت
 Posted on: 1/5/2015 1
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم خان آفریدی کی طالبان کے ہاتھوں اے این پی رہنما سیف اللہ آفریدی کے قتل کی مذمت 
سیف اللہ آفریدی کے قتل پر پختونوں کی علمبرداری کا دعویٰ کرنے والی اے این پی کی خاموشی معنی خیز اور افسوسناک ہے، اسلم آفریدی
جناب الطاف حسین نے ہمیشہ کراچی میں بسنے والے پختونوں کیلئے آواز بلندکی ہے ،اسلم آفریدی
شہر میں موجود طالبان کی آماجگاہوں کا ہنگامی بنیادوں پر خاتمہ کیا جائے،اسلم آفریدی کا حکومت سے مطالبہ
کراچی ۔۔۔5جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم خان آفریدی نے گزشتہ رات عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے مقامی رہنما سیف اللہ آفریدی کے طالبان کے ہاتھوں قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پختونوں کی علمبرداری کا دعویٰ کرنے والی جماعت اے این پی ان کے قتل پر خاموشی معنی خیز اور افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی عہدیداران سیف اللہ آفریدی کے قتل پر خاموش ہیں اور انہوں نے آج تک پختونوں کے قتل عام کی مذمت نہیں کی جب کہ جناب الطاف حسین نے ہمیشہ کراچی میں بسنے والے پختونوں کے لئے آواز بلندکی ہے ۔اسلم آفریدی نے کہاکہ جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم سیف اللہ آفریدی کے بہیمانہ قتل پر پختون قوم کے غم میں برابر کی شریک ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ سیف اللہ آفریدی سمیت طالبان کے ہاتھوں قتل ہونے والے تمام شہریوں کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کرنے کیلئے فوری اقدامات کرکے شہر میں موجود طالبان کی آماجگاہوں کا ہنگامی بنیادوں پر خاتمہ کریں۔

9/30/2024 6:16:13 AM