Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کاٹمبر مارکیٹ پرایم کیوا یم کے امدادی کیمپ پر ٹیلی فونک رابطہ


جناب الطاف حسین کاٹمبر مارکیٹ پرایم کیوا یم کے امدادی کیمپ پر ٹیلی فونک رابطہ
 Posted on: 1/4/2015 1
جناب الطاف حسین کاٹمبر مارکیٹ پرایم کیوا یم کے امدادی کیمپ پر ٹیلی فونک رابطہ
کیمپ پر موجود حق پرست اراکین اسمبلی ، سیکٹر ز و یونٹس کے ذمہ داران، مرکزی شعبہ جات کے اراکین اور متاثرین کو
عید میلاد النبیﷺکی دلی مبارک باد پیش کی
انسانیت کی خدمت بلا امتیاز رنگ و نسل کرنی چاہئے ،مصیبت زدہ عوام کی خدمت اللہ کی مخلوق کی خدمت ہے،الطاف حسین
وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آج تک متاثرین ٹمبر مارکیٹ کے زخمی دلوں پر مرہم لگانے کیلئے متاثرہ مقام کا دورہ نہیں کیا
متاثرین کی دل جوئی وزیر اعلیٰ کا فرض ، حکم الٰہی اور رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات کے درس و ہدایت کے مطابق ہے،الطاف حسین
10سال سے ملک میں طالبان دہشتگردوں کی سر گرمیاں سے آگاہ کرتا رہا تومیرا مذاق اُڑایا جاتا تھا
دہشتگردوں نے افواج پاکستان اور پولیس کے جوانوں سمیت ہمارے لاکھوں معصوم و بیگنا ہ ہم وطنوں کو شہید کر دیا
اگر اب بھی سیاسی و عسکری قائدین اور قوم نہ جاگی تو خدانخواستہ ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا،الطاف حسین
لندن۔۔4دسمبر2014ء
متحدہ وقومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پرانہ حاجی کیمپ ٹمبر مارکیٹ میں قائم ایم کیوا یم کے امدادی کیمپ پر ٹیلی فونک رابطہ کرکے کیمپ پر موجود حق پرست اراکین اسمبلی ، سیکٹر ز و یونٹس کے ذمہ داران، مرکزی شعبہ جات کے اراکین اور متاثرین سے گفتگو کر تے ہوئے انہیں عید میلاد النبیﷺکی دلی مبارک باد پیش کی ہے۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ 12ربیع الاول محسن انسانیت حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ کی ولادت کا دن ہے جنہوں ن اپنی سیرت طیبہ میں ہمیں صرف اچھے اعمال کی باتیں نہیں بتائیں بلکہ ان پر عمل کرنے کا بھی درس دیا ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ سرکار دوعالم ؐ ہر عمل کا درس دینے سے پہلے اس بات پر پہلے خود عمل کرکے دنیا کو دکھایا کرتے تھے۔انہوں نے کیمپ پر موجود ایم پی اے عظیم فاروقی ،سیکٹر و یونٹس کارکنان،میڈیکل ایڈ کمیٹی ، فوٹوسیکشن ، ویڈیو اور نیوز سیکشن سمیت دیگر تنظیمی شعبہ جات کے مرکزی اراکین اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سردی کی رات میں آپ تمام لوگ مصیبت میں گھرے اپنے بھائیوں کی مدد میں مصروف ہیں جو سرکا ر دوعالم ﷺ کا درس اور اللہ کا حکم بھی ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ انسانیت کی خدمت بلا امتیاز رنگ و نسل، زبان کرنی چاہئے کیونکہ سب اللہ کی مخلوق ہیں اورجو بھی مصیبت میں ہو اسکی مدد کرنا اللہ کی مخلوق کی خدمت کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر با ت صرف اتنی ہوتی کہ جو اللہ اور اکے رسول ﷺ کومانتے ہیں اللہ رزق صرف انہی کو عطا کرے گا اور جو اللہ اور اسکے رسول ﷺ کو نہیں مانتے انہیں رزق نہیں دے گا تو اللہ تو انہیں بھی رزق دیتا ہے جو رسول ؐ اور قرآن مجید تو کیا اللہ کو ہی نہیں مانتے لیکن انکے رزق کاسامان بھی اللہ تعالیٰ فراہم کرتا ہے تاہم جب تمام مخلوقات پر اللہ کا کرم ،عنایت ، رحم سب انسانوں پہ بلا امتیاز رنگ و نسل ، زبان و مذہب ، عقیدہ مسلک کے عطا کیا جاتا ہے تو ہمیں بھی مصیبت میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کرنی چاہئے کیونکہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے بڑی عبادت انسانیت کی خدمت اورفلاح بہبود کے لئے کوشش کرنا ہے۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ آپ دن رات دکھی انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں اورمیری دعا ہے کہ اللہ آ پ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اوراس کے صلے میں آپ کو، آپ کے اہل خانہ اور خاندان کے تمام افراد کو اجر عظیم عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم واحد سیاسی جماعت ہے جو ٹمبر مارکیٹ اور اس سے ملحقہ رہائشی علاقوں میں آتشزدگی کے نتیجے میں جل جانے والے مکانات، دکانوں کے مکینوں کی حسب توفیق معاونت کر رہی ہے جبکہ متاثرہ مارکیٹ میں بہت سے خاندان تو ایسے ہیں جن کے رہائشیوں کے پاس وہی کپڑا بچا جو انکے تن پر موجود تھا باقی دوسرا جوڑا بھی پہننے کو انکے پاس موجود نہیں ہے لہٰذا میں پھر ایک مرتبہ مخیر حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ٹمبر مارکیٹ پر ایم کیوا یم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے امدادی کیمپ یا پھر فیڈرل بی ایریا بلاک 14میں واقع کے کے ایف کے مرکز میں امدادی سامان ،خشک اجناس ، گرم کپڑے و دیگر سامان حسب توفیق جمع کروائیں یا وہ خود جاکر متاثرین سے ملاقات کریں جن جن لوگوں کی کفالت کر سکتے ہیں انکی کفالت کا از خود اہتمام کریں جو جس کی مدد کرنا چاہئے جو اجڑے ہوئے راکھ کا ڈھیر بنے ہوئے گھروں کو دوبارہ آباد کرنے میں معاونت کرنا چاہئے وہ لوگوں کے پاس جاکر خود ایک ایک گھر بھی چن لیں تو بہت آسانی سے سب کی دوبارہ آبادکاری اور رہنے کا ٹھکانا ہو سکتا ہے۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ میں آج ایک مرتبہ پھر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے کہتا ہوں کہ ٹمبر مارکیٹ کے لوگوں کی آنسو پہلے ہی اپنے بسے بسائے گھروں کو اُجڑا اور راکھ کا ڈھیر بنا دیکھ کر سوکھ چکے ہیں اور انکے دل زخمی ہیں لیکن آپ نے ایک مرتبہ بھی انکے زخمی دلوں پر مرہم لگانے کیلئے متاثرہ مقام کا دورہ نہیں کیا خدا را ایک مرتبہ تو وہاں کا دورہ کر لیں یاد رکھیں کہ یہ آپ کا فرض بھی ہے اور حکم الٰہی اور رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات کے درس و ہدایت کے مطابق ہے۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ آج کل ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اور عسکری قیادت دہشتگردی کے خلاف لائحہ عمل بنانے کیلئے بھاگ دوڑ کر رہی ہیں لیکن میں گزشتہ 10سال سے کہتا رہا کہ ملک میں طالبان دہشتگردوں کا اثر و رسوخ اور سر گرمیاں بڑھ رہی ہیں تو میرامذاق اُڑایا جاتا تھا ، مجھے طرح طرح کے تعنے دےئے جاتے تھے اور کہا جاتا تھا کہ الطاف حسین جو کہہ رہاہے ا س کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں لیکن آج ان چند سالوں میں افواج پاکستان اور پولیس کے جوانوں سمیت دہشتگردوں نے ہمارے لاکھوں معصوم و بیگنا ہ ہم وطنوں کو شہید کر دیا تو سب کو ان کے خلاف یکجا ہونے کی عقل آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اب بھی سیاسی و عسکری قائدین اور قوم نہ جاگی تو خدانخواستہ ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ۔اس موقع پر ٹمبر مارکیٹ امدادی کیمپ پر موجود کارکنان جناب الطاف حسین سے فرداً فرداً گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر آ پ کی باتوں کو برسوں قبل سنجیدگی سے لے لیا جاتا توملک کو انتہا ئی نقصان نہ پہنچتا ۔ کارکنان نے جناب الطاف حسین سے کہا کہ وہ ٹمبر مارکیٹ سانحہ کے بعد سے مستقل جاگ رہے ہیں اور متاثرین کیلئے پریشان ہیں جس پر یہاں کے عوام نے آپ کو ڈھیروں دعائیں ، پیار اور سلام تحسین پیش کیا ہے ۔کارکنان اور جناب الطاف حسین کے درمیان ماضی کی تلخ و شیریں یادوں کا بھی تبادلہ ہوا جہاں چند مقامات پر کارکنان آبدیدہ ہوگئے ۔ جناب الطاف حسین نے کارکنان کو شابا ش پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام ساتھیوں میں خدمت انسانیت کا یہی جذبہ ، یہی لگن ہونا چاہئے میں ان ساتھیوں کو خصوصی طور سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اب تک مجھے دیکھا ہی نہیں اور صرف فلسفہ اور نظریہ پڑھا کر آج وہ اس طرح کا م کر رہے ہیں جیسے وہ تحریک کے بہت سینئر کارکن ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے اے پی ایم ایس او قائم کرنے کے بعد سے آج تک 36سال ہو گئے ہیں لہٰذا یہ سینئر کارکنان کا بھی فرض ہے کہ وہ نئے آنے والوں کو انا کے خاتمے سمیت مختلف موضوعات پر دی گئی میری فکری نشستوں سے آشنا کروائیں ۔انہوں نے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ خود کو کارکنان کا حاکم سمجھنے کے بجائے ان سے اچھا سلوک روا ں رکھیں ۔

9/30/2024 6:16:04 AM