Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیر اہتمام آتشزدگی سے متاثرہ ٹمبر مارکیٹ کے متاثرین کی امداد کا سلسلہ تاحال جاری


ایم کیوایم کے زیر اہتمام آتشزدگی سے متاثرہ ٹمبر مارکیٹ کے متاثرین کی امداد کا سلسلہ تاحال جاری
 Posted on: 1/3/2015 1
ایم کیوایم کے زیر اہتمام آتشزدگی سے متاثرہ ٹمبر مارکیٹ کے متاثرین کی امداد کا سلسلہ تاحال جاری
حق پرست اراکین اسمبلی، تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان متاثرین کی بھر پور امداد کیلئے ہمہ وقت موجود ہیں
ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ماہر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف متاثرین کو علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کررہے ہیں
حق پرست رکن اسمبلی ریحان ظفر نے گھرگھر جاکر متاثرین میں کھانے پینے کی اشیاء و ضروریات زندگی کا سامان تقسیم کیا
تصاویر
کراچی ۔۔۔3جنوری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام آتشزدگی سے متاثرہ ٹمبر مارکیٹ کے متاثرین کی امداد کا سلسلہ تاحال جاری ہے اس سلسلے میں ایم کیو ایم کا امدادی و طبی کیمپ ٹمبر مارکیٹ پر قائم ہے جہاں حق پرست اراکین اسمبلی ، تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران ، علاقائی سیکٹرز و یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان متاثرین کی بھر پور امداد کیلئے ہمہ وقت موجود ہیں جبکہ ایم کیو ایم کی میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ماہر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے اراکین متاثرین کے طبی معائنے اور علاج و معالجے کیلئے موجود ہیں ۔ اس سلسلے میں جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ریحان ظفرنے گھر گھر جاکر متاثرین میں امدادی سامان ،کھانے پینے کی اشیاء و ضروریات زندگی کا دیگر سامان تقسیم کیا ۔ اس موقع پرعوام نے جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا اور انکے لئے ڈھیروں دعاؤں و نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔



9/30/2024 6:16:32 AM