جشن عیدالامیلادالنبی ﷺ کے موقع پرایم کیوا یم کی جانب سے’’ نائن زیرو‘‘اور اطراف کی عمارتوں پر دلفریب چراغاں
خورشیدبیگم سیکرٹریٹ ، ایم پی اے ہاسٹل،یادگارشہدائے حق، جناح گراؤنڈ اور مکہ چوک کو برقی قمقموں اورجھالروں کی مدد سے انتہائی خوبصورتی سے سجایاگیا
کراچی:۔۔۔3؍جنوری 2015ء
۱۲ربیع الاوّل جشن عیدالامیلادالنبی ﷺ کے موقع پرایم کیوا یم کے زیراہتمام ہرسال کی طرح امسال بھی جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ المعروف ’’نائن زیرو‘‘،خورشیدبیگم سیکریٹریٹ اور اس سے متصل عمارت ایم پی اے ہاسٹل،یادگارشہدائے حق، جناح گراؤنڈ اور مکہ چوک سمیت اطراف کے علاقے کورنگ برنگے برقی قمقموں اورجھالروں کی مدد سے انتہائی خوبصورتی سے سجایاگیا ۔ نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ کے یوم ولادت کے پر مسرت موقع پر ایم کیو ایم کی جانب سے ہونیوالے دل فریب چراغاں کے سبب عزیزآبادمیں جشن کاسماں ہے۔