Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم کے زیر اہتما م3جنوری2015ء بروز ہفتہ ملک بھر میں یو م تشکر کے طور پر منایا جائے گا، اعلامیہ ایم کیو ایم


ایم کیوا یم کے زیر اہتما م3جنوری2015ء بروز ہفتہ ملک بھر میں یو م تشکر کے طور پر منایا جائے گا، اعلامیہ ایم کیو ایم
 Posted on: 1/2/2015 1
ایم کیوا یم کے زیر اہتما م3جنوری2015ء بروز ہفتہ ملک بھر میں یو م تشکر کے طور پر منایا جائے گا، اعلامیہ ایم کیو ایم
 ملک بھر میں ایم کیوا یم کے زونل دفاترو ضلعی دفاتر، سیکٹرز ، یونٹس کی سطح پر شکرانے کے نوافل ادا کئے جائیں گے
 نوافل شکرانہ ادا کرنے کیلئے کراچی کے لال قلعہ
گراؤنڈ میں سہ پہر 3بجے مرکزی اجتماع ہوگا مرکزی اجتماع میں ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکین سینیٹ ، قومی و صوبائی اسمبلی ، تنظیمی شعبہ جات کے مرکزی ذمہ داران شریک ہوں گے، اعلامیہ ایم کیوایم
 جناب الطاف حسین کے مؤقف کی سچائی ثابت ہونے پر کارکنان کی جانب سے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کیلئے 3جنوری 2015ء کو یوم تشکر کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا ہے، اعلامیہ
 کراچی ۔۔۔2جنوری2014ء
 متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتما م3جنوری2015ء بروز ہفتہ ملک بھر میں یو م تشکر کے طور پر منایا جائے گا۔اس سلسلے میں کراچی حیدر آباد سمیت اندرون سندھ، بلوچستان ، پنجاب ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موجود ایم کیو ایم کے تمام زونل دفاترو ضلعی دفاتر، سیکٹرز ، یونٹس کی سطح پر شکرانے کے نوافل ادا کئے جائیں گے جبکہ نوافل شکرانہ ادا کرنے کیلئے ایم کیوا یم کے مرکزی نائن زیرو سے متصل لال قلعہ گراؤنڈ میں سہ پہر 3بجے کراچی میں مرکزی اجتماع کیاجائے گا جس میں ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست اراکین سینیٹ ، قومی و صوبائی اسمبلی ، تنظیمی شعبہ جات کے مرکزی ذمہ داران شرکت کریں گے ۔ واضح رہے کہ جناب الطاف حسین گزشتہ کئی برسوں سے بارہایہ کہتے رہے کہ طالبانائزیشن ملک کوتباہی کی طرف لے جارہی ہے مگر انکامذاق اڑایاگیاتاہم آج ملک کی تمام سیاسی قیادت نے طالبانائزیشن کے بارے میں جناب الطاف حسین کے مؤقف کوتسلیم کرکے جمعہ کی شام وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی سربراہی میں اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیزکانفرنس میں کراچی سمیت ملک بھر میں طالبانائزیشن کااعتراف کرلیا ہے جسے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور کارکنان نے خوش آئند اورجناب الطاف حسین کے مؤقف کی سچائی کاثبوت قرار دیالہٰذا اس سلسلے میں ملک بھر میں کارکنان کی جانب سے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کیلئے 3جنوری 2015ء کو ایم کیوایم نے یوم تشکر کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے ۔

9/30/2024 6:14:55 AM