Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تمام جماعتوں کی جانب سے طالبانائزیشن کااعتراف کرنا قائد تحریک الطاف حسین کے مؤقف کی سچائی کا ثبوت ہے، رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


تمام جماعتوں کی جانب سے طالبانائزیشن کااعتراف کرنا قائد تحریک الطاف حسین کے مؤقف کی سچائی کا ثبوت ہے، رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 1/2/2015 1
تمام جماعتوں کی جانب سے طالبانائزیشن کااعتراف کرنا قائد تحریک الطاف حسین کے مؤقف کی سچائی کا ثبوت ہے، رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کو ایک مرتبہ پھر سرخرو کیا ہے، رابطہ کمیٹی
کوئی مانے یانہ مانے قائد تحریک الطاف حسین جوکہتے ہیں بالآخروہ پوری دنیا کے سامنے ثابت ہوجاتا ہے، رابطہ کمیٹی
الطاف حسین گزشتہ دس برسوں سے طالبانائزیشن کی نشاندہی کررہے تھے جس پران کا مذاق اڑایا گیا، رابطہ کمیٹی
آج اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کا خصوصی کرم ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی بات سچی نکلی، رابطہ کمیٹی
آج اللہ تعالیٰ نے قائد تحریک الطاف حسین کو سرخرو اور ان کامذاق اڑانے والوں کو ہزیمت سے دوچار کردیا،رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔2، جنوری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ پاکستان کی تمام جماعتوں کی جانب سے کراچی سمیت ملک بھر میں طالبانائزیشن کااعتراف کرنا قائد تحریک جناب الطاف حسین کے مؤقف کی سچائی کاثبوت ہے اور اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کو ایک مرتبہ پھر سرخرو کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آج وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس میں تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کی جانب سے قومی ایکشن پلان کے مسودے پر دستخط کیے گئے ہیں ، آج کے دن طالبانائزیشن پر قومی قیادت کا متفق ہونا، قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ساتھ برسوں سے کام کرنے اور ہرکڑی آزمائش سے گزرنے والے کارکنان کیلئے فخرکا باعث ہے کہ کوئی مانے یانہ مانے قائد تحریک جناب الطاف حسین جوکہتے ہیں بالآخروہ پوری دنیا کے سامنے ثابت ہوجاتا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ قائد تحریک جناب الطاف حسین پراللہ تعالیٰ کا خصوصی کرم وعنایت اور بزرگان دین ؒ کا سایہ رحمت ہے ۔ آج جب وزیراعظم ہاؤس میں یہ مسودہ پاس ہوا تو ایک جانب خوشی سے ہمارے آنسو نکل رہے تھے اور دوسری جانب ہمیں حق پرست شہداء کی قربانیاں یادآرہی تھیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین گزشتہ دس برسوں سے نشاندہی کررہے ہیں کہ کراچی سمیت پورے ملک میں طالبانائزیشن ہورہی ہے جس پر وزیراعلیٰ سمیت بڑے بڑے عہدوں پر فائز سول حکمرانوں اورٹی وی ٹاک شوز میں بعض اینکرپرسنز اورتجزیہ نگاروں نے جناب الطا ف حسین نے خدشات پر سنجیدگی سے غورکرنے کے بجائے ان کا مذاق اڑایا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آج اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کا خصوصی کرم ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی بات سچی نکلی اور آج ان کے خدشات پر ہنسنے اور مذاق اڑانے والے ایک چھت تلے بیٹھ کر تسلیم کررہے ہیں کہ ملک میں طالبانائزیشن پھیل رہی ہے ، اس عفریت سے سختی سے نمٹاجائے اور انتہاء پسند دہشت گردوں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین جوبات کہتے ہیں وہ ڈٹ کر اور بلاخوف وخطر کہتے ہیں اور ہم اللہ تعالیٰ کے شکرگزارہیں کہ اس نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کوایک مرتبہ پھر سرخرو اور ان کامذاق اڑانے والوں کو ہزیمت سے دوچار کیاہے۔
وڈیو 



9/30/2024 6:15:59 AM