Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ربیع الاوّل میں مذہبی ہم آہنگی کے قیام کیلئے ایم کیو ایم کے وفد کی مختلف علمائے کرام سے ملاقاتیں


ربیع الاوّل میں مذہبی ہم آہنگی کے قیام کیلئے ایم کیو ایم کے وفد کی مختلف علمائے کرام سے ملاقاتیں
 Posted on: 1/2/2015 1
ربیع الاوّل میں مذہبی ہم آہنگی کے قیام کیلئے ایم کیو ایم کے وفد کی مختلف علمائے کرام سے ملاقاتیں 
رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان نے وفد کے ہمراہ اہل سنت پاکستان کے رہنما علامہ شاہ تراب الحق قادری سے ملاقات کی 
حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبدالحسیب اور علماء کمیٹی کی حاجی حنیف طیب،طارق محبوب ،یحییٰ عطاری اورخواجہ محمداشرف سے ملاقات
وفود نے علماء کرام کو جناب الطاف حسین کی جانب سے عید میلاد النبی ﷺ کی مبارک باد پیش کی اورہم آہنگی کا پیغام پہنچایا
کراچی :۔۔۔2 ؍جنوری 2015ء
ربیع الاوّل کے مقدس ماہ میں تمام مکاتب فکرکے درمیان ہم آہنگی برقراررکھنے کے لئے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی ہدایت پررابطہ کمیٹی کے ارکان،حق پرست نمائندوں،علماء کمیٹی کے ارکان اوردیگرذمہ داران پرمشتمل وفودکی جانب سے علمائے کرام اورمشائخ عظام سے ملاقاتوں کاسلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ رو ز ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ اہل سنت پاکستان کے رہنما علامہ شاہ تراب الحق قادری جبکہ حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبدالحسیب،ایم کیو ایم علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمدودیگراراکین پرمشتمل ایم کیوایم کے وفدنے سنی اتحاد کونسل سندھ کے رہنماء طارق محبوب،صدر دعوت اسلامی کراچی یحییٰ عطاری اورتحریک منہاج القرآن کے صوبائی رہنما خواجہ محمداشرف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اورانہیں جناب الطاف حسین کی جانب سے عیدمیلادالنبی ﷺکی پیشگی مبارکباد پیش کی اورکاخصوصی پیغام پہنچایا۔ اس موقع پرعلماء کرام نے ملک میں القاعدہ،داعش اورطالبان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈنڈا بردار شریعت کے نفاذ کی کھل کرمخالفت کرنے پرجناب الطاف حسین کی تائیدکی اور حمایت کایقین دلایا۔انہوں نے ربیع الاوّل کے موقع پر مذہبی ہم آہنگی کے قیام کیلئے جناب الطاف حسین کے اقدامات اورکاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر علما ء کرام نے جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی ،درازی عمراورسلامتی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضوردعائیں بھی کیں۔

9/30/2024 6:13:21 AM