Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سال نو کا آغازہوتے ہی ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کیلئے مبارکباد کے ٹیلیفون کالز کا تانتا


سال نو کا آغازہوتے ہی ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کیلئے مبارکباد کے ٹیلیفون کالز کا تانتا
 Posted on: 1/1/2015 1
سال نو کا آغازہوتے ہی ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کیلئے مبارکباد کے ٹیلیفون کالز کا تانتا
 ملک کے چاروں صوبوں سے ایم کیوایم کے کارکنوں،ہمدردوں، سیاسی وسماجی رہنماؤں اورمختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے قائدتحریک الطاف حسین کونئے سال کی مبارکباد پیش کی
آل پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر بیرسٹر احمد رضا قصوری کی قائد تحریک الطاف حسین سے فون پرگفتگو،نئے سال کی مبارکباد پیش کی
آپ پاکستان کوصحیح ڈگرپرلانے کیلئے جوکوششیں کررہے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں کامیاب کرے۔ بیرسٹراحمدرضاقصوری
اللہ تعالیٰ پاکستان کودہشت گردی، مذہبی انتہا پسندی اور طالبانائزیشن کی لعنت سے پاک کرے، پاکستان کوداخلی امن واستحکام عطا کرے۔ الطاف حسین
 سابق وزیرداخلہ سینیٹررحمن ملک نے بھی انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون کرکے قائد تحریک الطاف حسین کومبارکباد پیش کی

 لندن۔۔۔ 31 دسمبر2014ء
 سال نوکاآغازہوتے ہی ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کیلئے مبارکباد کے ٹیلیفون کالز کا تانتا بندھ گیا۔ ملک کے چاروں صوبوں سے ایم کیوایم کے کارکنوں،ہمدردوں، سیاسی وسماجی رہنماؤں اورمختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون کرکے جناب الطاف حسین کونئے سال کی مبارکباد پیش کی اوران کی صحت وسلامتی اور درازی عمرکے لئے دعائیں کیں۔جناب الطاف حسین نے بھی انہیں نئے سال کی مبارکباد پیش کی ۔دریں اثناء آل پاکستان مسلم لیگ کے سینئرنائب صدر اورممتازقانون داں بیرسٹراحمدرضاقصوری نے جناب الطاف حسین کوفون کرکے انہیں نئے سال کی مبارکباد پیش کی اوران کیلئے نیک جذبات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ آپ پاکستان کوصحیح ڈگرپرلانے کیلئے جوکوششیں کررہے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں کامیاب کرے ۔ جناب الطاف حسین نے بھی احمدرضاقصوری کونئے سال کی مبارکبادپیش کی اوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو دہشت گردی، مذہبی انتہاپسندی اورطالبانائزیشن کی لعنت سے پاک کرے اورپاکستان کوداخلی امن واستحکام عطاکرے۔ سابق وزیرداخلہ سینیٹررحمن ملک نے بھی انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون کرکے جناب الطاف حسین کومبارکباد پیش کی ۔

9/30/2024 6:15:19 AM