Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کو الطاف حسین جیسے جری ،نڈر اور بہادر رہنماؤں کی ضرورت ہے، علامہ عباس کمیلی


پاکستان کو الطاف حسین جیسے جری ،نڈر اور بہادر رہنماؤں کی ضرورت ہے، علامہ عباس کمیلی
 Posted on: 12/31/2014
پاکستان کو الطاف حسین جیسے جری ،نڈر اور بہادر رہنماؤں کی ضرورت ہے، علامہ عباس کمیلی
الطاف حسین نے تمام مکاتب فکر کے علماء کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے دین اسلام اور انسانیت کی خدمت کی ہے
وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی ،ملک سے مذہبی انتہاء پسندی کے خاتمہ کیلئے سفاک طالبان
دہشت گردوں کی حمایتی جماعتوں کا بھی مکمل سوشل بائیکاٹ کیاجائے
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فون پرگفتگو
کراچی ۔۔۔31،دسمبر2014ء
جعفریہ الائنس کے سربراہ اور معروف شیعہ عالم دین علامہ عباس کمیلی نے کہاہے کہ پاکستان کو جناب الطاف حسین جیسے جری ،نڈر اور بہادر رہنماؤں کی ضرورت ہے اور انسانیت کیلئے جناب الطاف حسین کا کردار کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ یہ بات انہوں نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے کہی۔ علامہ عباس کمیلی نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی سیاست کامقصد خلق خدا کی خدمت ہے اور خلق خدا سے بڑھ کرکوئی عبادت نہیں ہے۔ جناب الطاف حسین نے تمام مکاتب فکر کے علماء کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے دین اسلام اور انسانیت کی خدمت کی ہے اور، ملک میں مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے جناب الطاف حسین کا کردار ناقابل فراموش ہے،ملک وقوم کوان جیسے جری، نڈر اوربہادر رہنماؤں کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مذہب کی آڑ میں خودکش حملے ، بم دھماکے اور قتل وغارتگری کرنے والے طالبان دہشت گرد اور ان کے سرپرست دراصل خوارج اور منافقین ہیں اورانکے حوالہ سے جناب الطاف حسین کے جراتمندانہ مؤقف سے تمام مکاتب فکرکے علمائے کرام متفق ہیں۔وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی ،ملک سے مذہبی انتہاء پسندی کے خاتمہ کیلئے سفاک طالبان دہشت گردوں کی حمایتی جماعتوں کا بھی مکمل سوشل بائیکاٹ کیاجائے ۔انہوں نے جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی کیلئے دعا بھی کی۔ 

9/30/2024 6:14:59 AM