Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کے ایم سی میں صوبائی حکومت کی ایماء پر اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کو بغیر ٹینڈر دیئے جانے، کمیشن کی وصولیوں اور بوگس ادائیگیوں پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


کے ایم سی میں صوبائی حکومت کی ایماء پر اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کو بغیر ٹینڈر دیئے جانے، کمیشن کی وصولیوں اور بوگس ادائیگیوں پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 12/31/2014
کے ایم سی میں صوبائی حکومت کی ایماء پر اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کو بغیر ٹینڈر دیئے جانے، کمیشن کی وصولیوں اور بوگس ادائیگیوں پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت 
بغیر ٹینڈر دیئے گئے ترقیاتی منصوبے تعمیر کے بعد ناقص ہوں گے اور مستقبل میں انسانی صحت اور جانوں کیلئے بھی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں ، رابطہ کمیٹی 
صوبائی حکومت ، اس کے وزراء اور پیپلزپارٹی کے رہنماء کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں اقرباء پروری کا عمل کرکے کھلی کراچی دشمنی کا مظاہرہ کررہے ہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
بغیر ٹینڈر دیئے گئے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈر منسوخ کئے جائیں اور سرکاری اداروں میں وزراء کی لوٹ مار اور کرپشن کا سلسلہ فی الفور بند کرایاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔31، دسمبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میونسپل کارپوریشن میں صوبائی حکومت کی ایماء پر اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کو بغیر ٹینڈرکے دیئے جانے ، کمیشن کی وصولیوں اوربوگس ادائیگیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے کھلی اقرباء پروری کا عمل قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ جب ترقیاتی منصوبوں کو بغیر ٹینڈر دیاجائے گا تو اس عمل سے ہر ذی شعور شخص اندازہ لگاسکتا ہے کہ یہ ترقیاتی منصوبے ناقص ہوں گے اور مستقبل میں انسانی صحت اور جانوں کیلئے بھی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ صوبائی حکومت ، اس کے وزراء اور پیپلزپارٹی کے رہنماء کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں اقرباء پروری کا عمل کرکے کھلی کراچی دشمنی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور اس کے عوام کے ساتھ تعصب برت رہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ صوبائی حکومت کے وزراء کی ایماء پر کے ایم سی اور دیگر محکموں میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے ، میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے اور آئین و قانون کو پیروں تلے روندھا جارہا ہے جبکہ کراچی کے سرکاری اداروں کو فعال کرنے کے بجائے انہیں تنزلی کی جانب دھکیلاجارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نوازشریف ، گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ کے ایم سی میں صوبائی حکومت کے وزراء کی ایماء پر کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور خورد برد کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، بغیر ٹینڈر دیئے گئے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈر منسوخ کئے جائیں اور سرکاری اداروں میں وزراء کی لوٹ مار اور کرپشن کا سلسلہ فی الفور بند کرایاجائے ۔ 

9/30/2024 6:13:20 AM