Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی جانب سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود ایم کیوایم کے کارکنوں، ہمدردوں اور تمام پاکستانیوں کو سال نو 2015ء کی دلی مبارکباد


جناب الطاف حسین کی جانب سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود ایم کیوایم کے کارکنوں، ہمدردوں اور تمام پاکستانیوں کو سال نو 2015ء کی دلی مبارکباد
 Posted on: 12/31/2014
جناب الطاف حسین کی جانب سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود ایم کیوایم کے کارکنوں، ہمدردوں اور تمام پاکستانیوں کو سال نو 2015ء کی دلی مبارکباد 
نئے سال کے آغاز پر سیاسی پختگی اور ملک و قوم کی حفاظت کیلئے مرمٹنے کا جذبہ پیدا کیاجائے ، الطاف حسین 
نئے سال کے موقع پر ملک کی سیاسی وعسکری قیادت اور عوام کو ملکر دہشت گردی اور انتہاء پسندی سے نجات کا مصمم عزم کرنا چاہئے ، الطاف حسین 
متحد و متفق ہوکر دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے میدان عمل میں آکر قومی غیر ت و حمیت کے 
تقاضے پورے کرنا اب ناگزیر ہوچکا ہے، جناب الطاف حسین 
سال 2014ء پاکستانی قوم ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں انسانیت پر یقین رکھنے والے افراد کیلئے سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول کی شکل میں ایسا غم چھوڑ گیا ہے جس کے اثرات ذہنوں سے نکالے نہیں نکلتے ہیں ، جناب الطا ف حسین 
سال نو کے موقع پر بحیثیت قوم ہمیں ملک سے انتہاء پسندی ، دہشت گردی ، جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمہ کیلئے اپنی اپنی سطح پر کوششیں اور کردار ادا کرنا چاہئے ، جناب الطاف حسین 
لندن۔۔۔31، دسمبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود ایم کیوایم کے کارکنوں ، ہمدردوں اور تمام پاکستانیوں کو سال نو 2015ء کی دلی مبارکباد پیش کی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ملک کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو دہشت گردی کے خلاف ایک نکتے پر متحد و متفق ہونے کی ہمت ، طاقت اور توفیق عطا فرمائے اور نئے سال میں غیب سے اسباب پیدا کرکے پاکستان سے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا مکمل خاتمہ فرمائے۔ سال نو کے موقع پر ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان برسوں سے دہشت گردی اورانتہاء پسندی کے عفریت میں مبتلا ہے ، ملک کی مسلح افواج نے نئے سال کے آغاز سے قبل ہی دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے قبائلی علاقوں میں آپریشن ضرب شروع کیا جس کے نتیجے میں کئی دہشت گرد واصل جہنم ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گزرنے والا سال 2014ء پاکستانی قوم ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں انسانیت پر یقین رکھنے والے افراد کیلئے سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول کی شکل میں ایسا غم چھوڑ گیا ہے جس کے اثرات ذہنوں سے نکالے نہیں نکلتے ہیں ،دہشت گردوں نے آرمی پبلک اسکول میں معصوم بچوں اور کلیوں کو جس طرح بیدردی سے قتل کیا اس نے پاکستانی قوم ، سیاسی و مذہبی جماعتوں اور عسکری قیادت کو ایک صفحہ پرمتحد کردیا ہے تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ دہشت گردوں میں اچھے اوربرے کے الفاظ استعمال کرنے والے ملکی اور غیر ملکی افراد کاسوشل بائیکاٹ کیاجائے اور اپنے درمیان سیاسی پختگی اور ملک و قوم کی حفاظت کیلئے مر مٹنے کا جذبہ پیدا کیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت موجودہ صورتحال میں اس دوراہے پر ہے کہ ملک و قوم کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانے کیلئے سنجیدہ اور عملی اقدامات فی الفور کرے اور اس سلسلے میں مزید لیت و لیل سے کام لیکر شہیدوں کے خون کا سودا کرنے کا عمل نہ کیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ نئے سال کے موقع پر ملک کی سیاسی وعسکری قیادت اور عوام کو ملکر دہشت گردی اور انتہاء پسندی سے نجات کا مصمم عزم کرنا چاہئے جبکہ متحد و متفق ہوکر دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے میدان عمل میں آکر قومی غیر ت و حمیت کے تقاضے پورے کرنا اب ناگزیر ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ افسوس ناک کا مقام ہے کہ سال نو شروع ہورہا ہے لیکن کراچی اور لاہور میں آتشزدگی سے متاثرہ سینکڑوں خاندان غم کی تصویر بنے ہوئے ہیں اور حکومت سندھ نے سال نو کے موقع پر بھی ان کے پاس جاکر اظہار افسوس کرنے کی اب تک زحمت گوارا نہیں کی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سال نو کے موقع پر بحیثیت قوم ہمیں ملک سے انتہاء پسندی ، دہشت گردی ، جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمہ کیلئے اپنی اپنی سطح پر کوششیں اور کردار ادا کرنا چاہئے اور پاک فوج سمیت ان سیاسی قوتوں کا ساتھ دینا چاہئے جو ملک میں دین اسلام کے اصل تشخص کو اجاگر کررہے ہیں اور دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے ناسور کے خلاف نبرد آزما ہیں اور اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے آخر میں ایک مرتبہ پھر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ نئے سال کو پاکستان کیلئے مبارک ثابت کرے اورملک کی سیاسی وعسکری قیادت کو جرات مندانہ فیصلے اور اس سلسلے میں حقیقت پسندانہ طرز عمل اور سوچ و فکر اختیار کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ 

9/30/2024 6:16:48 AM