Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کی ٹمبر مارکیٹ میں آتشزدگی سے متاثرہ دکانداروں اور علاقہ مکینوں کے بجلی اور گیس کے بل معاف کئے جائیں۔ الطاف حسین


کراچی کی ٹمبر مارکیٹ میں آتشزدگی سے متاثرہ دکانداروں اور علاقہ مکینوں کے بجلی اور گیس کے بل معاف کئے جائیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 12/31/2014
کراچی کی ٹمبر مارکیٹ میں آتشزدگی سے متاثرہ دکانداروں اور علاقہ مکینوں کے بجلی اور گیس کے بل معاف کئے جائیں۔ الطاف حسین
ٹمبرمارکیٹ میں لگنے والی آگ سے مارکیٹ کے دکانداروں اور اس سے متصل فلیٹوں اور گھروں کے مکینوں کا زندگی بھر کا سارا مال و اسباب جل کر راکھ ہوگیا ہے
متاثرین کیلئے حکومت کی جانب سے اعلان کردہ فنڈز بھی فی الفور ادا کئے جائیں
لندن۔۔۔ 31 دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ کراچی کی ٹمبرمارکیٹ میں آتشزدگی سے متاثرہ دکانداروں اورمکینوں کے بجلی اورگیس کے بل معاف کئے جائیں۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ پراناحاجی کیمپ کی ٹمبرمارکیٹ میں لگنے والی آگ سے مارکیٹ کے دکانداروں اوراس سے متصل فلیٹوں اور گھروں کے مکینوں کازندگی بھر کا سارا مال و اسباب جل کرراکھ ہوگیاہے اوروہ تباہ ہوکرسڑک پرآگئے ہیں ۔ایسے حال میں وہ بجلی اورگیس کے بل کس طرح اداکرسکتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ متاثرہ دکانداروں اورمکینوں کے بجلی اورگیس کے بل معاف کئے جائیں اوران متاثرین کیلئے حکومت کی جانب سے اعلان کردہ فنڈز فی الفور ادا کئے جائیں۔ 

9/30/2024 6:15:39 AM