Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ماہ ربیع الاول میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کا اجتماع


ماہ ربیع الاول میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کا اجتماع
 Posted on: 12/30/2014
ماہ ربیع الاول میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کا اجتماع 
اجتماع سے جناب الطاف حسین نے لندن سے خصوصی خطاب کیا جبکہ علمائے کرام بھی خطاب کے دوران جناب الطاف حسین سے ہمکلام ہوتے رہے 
جناب الطاف حسین نے طالبان، داعش، القاعدہ اور ان کے حمایتیوں کے خلاف مختلف قراردادیں پیش کیں جنہیں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے ہاتھ بلند کرکے متفقہ طور پر منظور کیا 
جناب الطاف حسین نے اجتماع میں نعرہ تکبیر اللہ اکبر، نعرہ رسالت یا رسول اللہ ﷺ، نعرہ حیدری یا علی کے نعرے لگائے جس کا علمائے کرام نے ہاتھ اٹھا کر بھرپور انداز میں جواب دیا
کر اچی ۔۔۔۔30دسمبر 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام منگل کی شب ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ربیع الاول کے مقدس اور احترام والے مہینے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے اور اس کے فروغ کیلئے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور مشائخ عظام کا اجتماع منعقد ہوا جس سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے لندن سے خصوصی ٹیلی فونک خطاب کیا ۔ اجتماع سے خطاب میں جناب الطاف حسین نے طالبان ، داعش ، القاعدہ اور ان کے حمایتیوں کے خلاف مختلف قراردادیں پیش کیں جنہیں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے ہاتھ بلند کرکے متفقہ طو رپر منظور کیا اور جناب الطاف حسین کے مؤقف کی مکمل تائید کی ۔ جناب الطاف حسین کے خطاب کے دوران علمائے کرام ٹیلی فون لائن پر ان سے ہم کلام ہوتے رہے۔اجتماع میں پاکستان امن کونسل کے رہنما اور مذہبی اسکالر مولانا اسد دیو بندی ، جعفریہ الائنس پاکستان کے رہنما و معروف شیعہ عالم دین علامہ عباس کمیلی ،چیئرمین اہل حدیث رابطہ کونسل علامہ امیر عبد اللہ فاروقی ، نظام مصطفی پارٹی کراچی کے رہنما الحاج محمد رفیع ، اہل سنت سنی علماء بورڈ کے رہنما مفتی سید راشد علی قادری ، رہنما پیر اہل سنت پیر طریقت پیر مختار حسین صدیقی ، خطیب و شیعہ اسکالر علامہ علی کرار نقوی ،علامہ عباس مہدی ترابی ، علامہ اطہر حسین مشہدی ، علامہ زہیر عباس عابدی ، علامہ فرقان حیدر عابدی ، علامہ آغا نادر علی ، متحدہ علماء محاذ کے رہنما اہل حدیث عالم دین علامہ عامر عبد اللہ محمد ی ، اہل سنت رہنما و ممتاز عالم دین علامہ فیصل عزیز ی ، شاہ سراج الحق ،مولانا شاہ الدین اشرفی ، درباِ ر سلطانی کے پیر کمال میاں سلطانی ، پاکستانی عوامی تحریک کے رہنما خواجہ محمد اشرف ، دیو بند عالم دین قاری عبد الحئی ، مرکزی رہنما سنی اتحاد کونسل مفتی غلام محمد چشتی ،رابطہ سیکریٹری سنی اتحاد کونسل خالد نور ، قاضی عبد المجید ، مفتی غلام محمد چشتی ، علامہ نثار علی قلندری ، مولانا مرتضی علی قلندری ، آل پاکستان مسلم لیگ علماء کمیٹی سندھ فورم کے صدر کے علاوہ دیگر علمائے کرام ، مساجد و امام بارگاہوں ، مدارس کے ٹرسٹیز نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے انچارج قمر منصور ، اراکین رابطہ کمیٹی خالد مقبول صدیقی ، ڈاکٹر نصرت ، عامر خان ، اسلم آفریدی ، گلفراز خان خٹک، غازی صلاح الدین ، عارف خان ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔ علمائے کرام کے عقب میں ایک بڑی اسکرین لگائی گئی تھی جس پر عربی زبان میں ’’واما ارسلناک الا رحمتہ اللعلمین اور اس کا ترجمہ اور ہم نے آپ ﷺ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا جلی حروف میں تحریر تھا ۔ اجتماع میں علمائے کرام کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے اور بڑا پنڈال بنایا گیا تھا جہاں علماء اپنی نشستوں پر تشریف فرما تھے ۔ جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب کا آغاز 5:26منٹ پر کیا جس کے دوران مغرب کی نماز کا وقفہ بھی دیا گیا ۔ جناب الطاف حسین کا خطاب تقریباً ڈھائی گھنٹے جاری رہا ۔اپنے خطاب سے کچھ دیر قبل جناب الطاف حسین نے ایک موقع پر نعرہ تکبیر اللہ واکبر ، نعرہ رسالت یا رسول اللہ ﷺ ، نعرہ حیدری یا علی کے نعرے لگائے جس کا علمائے کرام نے ہاتھ اٹھا کر بھرپور انداز میں جواب دیا ۔ 

9/30/2024 6:13:33 AM