Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی جانب سے علمائے کرام کے اجتماع میں مختلف قراردادیں پیش کیں جنہیں علمائے کرام نے متفقہ طور پر ہاتھ بلند کرکے منظور کرلیا


جناب الطاف حسین کی جانب سے علمائے کرام کے اجتماع میں مختلف قراردادیں پیش کیں جنہیں علمائے کرام نے متفقہ طور پر ہاتھ بلند کرکے منظور کرلیا
 Posted on: 12/30/2014
جناب الطاف حسین کی جانب سے علمائے کرام کے اجتماع میں مختلف قراردادیں پیش کیں جنہیں علمائے کرام نے متفقہ طور پر ہاتھ بلند کرکے منظور کرلیا
تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کا اجتماع پاکستان کی مسلح افواج سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، الطاف حسین کی قرارداد
جو طالبان کو اپنا بیٹا بھائی قرار دیگا اور جو طالبان کو مذاکرات کیلئے لوگوں کو ورغلائے گا وہ ہم پاکستانیوں میں سے نہیں ہوگا بلکہ ملک دشمن ہوگا، الطاف حسین کی قرارداد 
گندے عزیز اور اس کے شاگردوں سے لال مسجد کو پاک کرنے کیلئے خصوصی جہاز سعودی عرب سے بلوایا جائے جس میں آب زم زم منگوایا جائے اور اس سے لال مسجد کی دھلائی کی جائے، الطاف حسین کی قرار داد 
خیبر پختوانخواہ سمیت پنجاب، بلوچستان، سندھ اور ملک بھر میں بچیوں کے اسکول کو جلانے کا جو ذمہ دار ہو اسے سرعام پھانسی پہ لٹکایا جائے، علماء کے اجتماع میں الطاف حسین کی قرارداد 
تمام علماء خدا کو حاضر و ناظر جان کر ربیع ااول کے مہینے میں عہد کریں کہ آج کے بعد ان کے درس میں کسی مسلک، فقہے، مذہب پر تنقید نہیں ہوگی 
حکومت عیاشی فنڈز ختم کرکے، ملک سے وی وی آئی پی کلچر کے آئینی طور پر خاتمہ کیلئے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کرے
علماء کا اجتماع ٹمبر مارکیٹ میں آگ لگنے کے بعد سندھ حکومت اور اس کے وزراء جنہوں نے متاثرین کی دلجوئی نہیں ان کی بھرپور مذمت کرتا ہے 
کراچی ۔۔۔30، دسمبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے علمائے کرام کے اجتماع سے اپنے خطاب کے دوران مختلف قرار دادیں پیش کیں جنہیں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے ہاتھ بلند کرکے متفقہ طور پر منظور کیا اور جناب الطاف حسین کے مؤقف کی مکمل تائید کی ۔ جناب الطاف حسین نے قرار دادیں پیش کرتے ہوئے کہاکہ علمائے کرام کا آج کا اجتماع طالبان ، داعش ، القاعدہ کو شہید اور پاک فوج افسران و سپاہیوں کو ہلاک قرار دیتے ہیں ، مسجدیں ڈھانے والوں کا سوشل بائیکاٹ کرتا ہے۔ انہوں نے اجتماع سے ایک سوال کرتے ہوئے کہاکہ طالبان ، داعش اور القاعدہ کی ایک اسلامی جماعت کے لوگ اور سربراہان حمایت کرتے ہیں اور اس جماعت کے بارے میں آج علماء کا اجتماع کیا کہتا ہے ؟اس ضمن میں انہوں نے ایک اور قرار داد میں کہا کہ مسلح افواج ، پاک فضائیہ، پاک نیوی اور پاکستان آرمی سمیت پیرا ملٹری فورسز ، رینجرز ، ایف سی، پولیس اوردیگر محکمہ جات جو طالبان داعش اور القاعدہ کے خلاف اپنی جانوں کو ہتھیلی پے رکھ کر نہ صرف جدوجہد کررہے ہیں بلکہ جنگ کرکے دشمنوں کا صفایا کررہے ہیں اور جام شہادت نوش کررہے ہیں آج کا یہ اجتماع پاکستان کی تما م مسلح افواج سے مکمل یکجہتی کا اظہا رکرتا ہے۔ایک اور قرار داد پیش کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ علمائے کرام کا اجتماع پورے پاکستان کے عوام کویقین دلاتا ہے کہ جو طالبان کو اپنا بیٹا بھائی قرار دیگا اور جو طالبان سے مذاکرات کیلئے لوگوں کو ورغلائے گا وہ ہم پاکستانیوں میں سے نہیں ہوگا بلکہ ملک دشمن ہوگا ۔ انہوں نے ایک اور قرار داد میں کہا کہ لال مسجد مسجد ضرار ہے ، سورہ منافقون اور سورہ توبہ کا مطالعہ مشترکہ طور پر تمام مسالک کے لوگوں کو بیٹھا کر کرلیاجائے اور جب ثابت ہوجائے کہ لال مسجد منافقین اعظم عبد اللہ بن ابئی کی اولادوں کی ہے اور مدرسہ حفصہ بھی منافقین کی بچیوں کا مدرسہ ہے اس کو حکومت پاکستان فی الفور تالا لگا کر قبضہ کرلے اور اس کی جگہ ایک نئی مسجد تعمیر کی جائے جہاں محبت ، امن ، آشتی ، پیار ، ایک دوسرے کی خدمت کرنے ، سرکار دو عالم ﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں درس دیاجائے ، قرآن کی تفہیم و تفسیر اور گہرائی کو طالب علموں کو سمجھایاجائے اور گندے عزیز اور ان کے شاگردوں سے اس مسجد کو پاک کرنے کیلئے خصوصی جہاز سعودی عرب سے بلوایا جائے جس میں آب زم زم منگوایا جائے اور اس سے اس مسجد کی دھلائی کی جائے ۔ایک اور قرار داد میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ خیبر پختوا نخواہ سمیت پنجاب ، بلوچستان ، سندھ اور ملک بھر میں بچیوں کے اسکولوں کو جلانے کا جو ذمہ دار ہو اسے سر عام پھانسی پہ لٹکایاجائے ۔ انہوں نے ایک اور قرار داد پیش کرتے ہوئے کہاکہ آج تمام علماء خدا کو حاضر و ناضر جان کر ربیع ااول کے مہینے میں عہد کرتے ہیں کہ آج کے بعد ان کے درس میں کسی مسلک ، فقہے ، مذہب پر تنقید نہیں ہوگی اور اپنا پیغام مسلک کے مطابق عام کرنے کی آزاد ی ہوگی لیکن کسی کی دل آزادی کوئی نہیں کرے گا ۔انہوں نے ایک اور قرار داد میں کہا کہ لاہور انار کلی اور ٹمبر مارکیٹ جہاں جہاں دہشت گردی کے حملے ہورہے ہیں وہ حادثے ہو ں یا قدرتی آفات حکومت عیاشیاں فنڈز ختم کرکے ، وی وی آئی پی کلچر کا ملک سے آئینی طور پر خاتمہ کرنے کیلئے قومی اسمبلی میں قرار داد پیش کرکے وی وی 
آئی پی کلچر کو ختم کرے ۔جناب الطاف حسین نے ایک اور قرار داد میں کہا کہ آج کا یہ پنڈال حکومت سندھ جس کے وزیراعلیٰ اوربڑے بڑے وزراء نے اب تک ٹمبر مارکیٹ میں لگنے آگ ، تباہ ہونے والے گھروں کا دورہ نہیں کیا اور متاثرین کی دلجوئی نہیں کی آج کا یہ پنڈال اس طرز حکمرانی کی بھر پور مذمت کرتا ہے ۔ 

9/30/2024 6:16:55 AM