Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پرائیوایٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (پسما) اور آل پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (سندھ) کے مشترکہ وفد کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے انچارج قمر منصور سے ملاقات


پرائیوایٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (پسما) اور آل پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (سندھ) کے مشترکہ وفد کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے انچارج قمر منصور سے ملاقات
 Posted on: 12/30/2014
پرائیوایٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (پسما) اور آل پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (سندھ) کے مشترکہ وفد کی خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے انچارج قمر منصور سے ملاقات 
جناب الطاف حسین کا اسکولوں کو کراچی سے کشمیر تک تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ قابل تحسین ہے، وفد کے اراکین
حکومت پرائیوٹ اسکولوں کے تحفظ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے، اسکول انتظامیہ کو اسلحہ لائسنز ، بیرےئز لگانے کی اجازت اور دیگر ضروری آلات فراہم کئے جائیں، پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے وفد کی گفتگو
اسکولوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ایم کیوایم ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی اور اسکول انتظامیہ کی مدد کریگی، رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔30دسمبر2014ء
پر ائیوایٹ اسکو لز مینجمنٹ ایسو سی ایشن (پسما )اور آل پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (سندھ ) کے مشترکہ وفد نے خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج قمر منصور سے ملاقات کی گزشتہ دنوں جناب الطاف حسین کی جانب کراچی سے کشمیر تک اسکولوں کو تحفظ فراہم کرنے کے مطالبے کا زبردست خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر نصرت شوکت اور عارف خان ایڈوکیٹ جبکہ مشترکہ وفدمیں پسما کے صدر شرف الزماں واراکین مشتاق بھٹی، عثمان غنی ،ڈاکٹر الحمید، منور حمید اور محمد صالحین جبکہ آل پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے اراکین عشرت احمد ، شبیح اور حسن قطب شامل تھے۔وفدکے اراکین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین نے سانحہ پشاور جیسے افسوسنا ک سانحات کے سدباب کیلئے جو آواز بلند کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی سے خیبر اور خیبر سے کشمیر تک تحفظ فر اہم کیا جا ئے وہ قا بل تحسین ہے اور ہم انکے اس مطالبے کی تائید کرتے ہیں، ہمارا بھی حکومت سے یہی مطالبہ ہے کہ وہ پرائیوٹ اسکولوں کو تحفظ کرنے کیلئے ہنگامی بنیادو ں پر اقدامات کرے اور اسکول انتظامیہ کو اسلحہ لائسنز ، بیرےئزلگانے کی اجازت اور دیگر ضروری آلات فراہم کئے جائیں ۔اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ اسکولوں میں زیر تعلیم معصوم طلبہ کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ایم کیو ایم کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے اور جس فورم پر اس حوالے سے آواز بلند کرنی پڑی اس میں بھی ایم کیو ایم اسکول انتظامیہ کی مدد کریگی۔

9/30/2024 6:16:44 AM