Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی و ملک بھر میں مقیم مخیر حضرات ٹمبر مارکیٹ آتشزدگی کے متاثرین کی بھرپور امداد کریں، الطاف حسین کی اپیل


کراچی و ملک بھر میں مقیم مخیر حضرات ٹمبر مارکیٹ آتشزدگی کے متاثرین کی بھرپور امداد کریں، الطاف حسین کی اپیل
 Posted on: 12/30/2014
کراچی و ملک بھر میں مقیم مخیر حضرات ٹمبر مارکیٹ آتشزدگی کے متاثرین کی بھرپور امداد کریں، الطاف حسین کی اپیل
عوام ٹمبر مارکیٹ آتشزدگی کے متاثرین کیلئے غذائی اجناس، گرم کپڑے، کمبل، بچوں کی ضروریات کا سامان و ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر یا ٹمبر مارکیٹ پر ایم کیوایم کے امدادی کیمپ پر 24 گھنٹے جمع کرواسکتے ہیں، الطاف حسین 
ٹمبر مارکیٹ پر پیر اور منگل کی درمیانی شب امدادی سرگرمیوں میں مصروف حق پرست اراکین اسمبلی، کارکنان اور کے کے ایف کے رضاکاران سے ٹیلی فونک گفتگو
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی سمیت ملک بھر میں مقیم پاکستانیوں بالخصوص مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹمبرمارکیٹ آتشزدگی سانحہ کے متاثرین کی بھر پور امداد کریں ۔ جناب الطاف حسین نے ٹمبر مارکیٹ پر قائم ایم کیو ایم کے امدادی کیمپ پر پیر اور منگل کی درمیانی شب امدادی سرگرمیوں میں مصروف حق پرست اراکین اسمبلی، کارکنان اور خد مت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاران سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے اپیل کی کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں ٹمبر مارکیٹ آ تشزدگی کے متاثرین کی بھر پور امدا د کریں اوراس سلسلے میں غذائی اجناس ، سردی سے بچاؤ کیلئے گرم کپڑے ، کمبل، کھانے پینے کی اشیاء، بچوں کی ضروریات کا سامان، خشک دودھ و ضروریا ت زندگی کی دیگر اشیاء فیڈرل بی ایریا میں واقع خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتریاآتشزدگی سے متاثرہ ٹمبر مارکیٹ پر قائم ایم کیو ایم کے امدادی کیمپ پر 24گھنٹے جمع کروا سکتے ہیں ۔
پرانا حاجی کیمپ کے دلخراش سانحہ کی تصاویر اور عوام کے تاثرات

9/30/2024 6:17:12 AM