Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے وفد کا انار کلی بازار میں آ تشزدگی سے متاثرہ مارکیٹ کا دورہ، جناب الطاف حسین کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا


ایم کیوایم کے وفد کا انار کلی بازار میں آ تشزدگی سے متاثرہ مارکیٹ کا دورہ، جناب الطاف حسین کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا
 Posted on: 12/29/2014
ایم کیوایم کے وفد کا انار کلی بازار میں آ تشزدگی سے متاثرہ مارکیٹ کا دورہ، جناب الطاف حسین کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا
آتشزدگی کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں، رانا اشرف ایڈوکیٹ
آتشزدگی کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور متاثرہ تاجروں کی فوری امداد کی جائے 
ایم کیوایم کے وفد نے اسپتال کا دورہ کیا اور وہاں موجود زخمیوں و جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا
لاہور ۔۔۔29دسمبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے ایم کیوایم کے وفد نے انارکلی بازار میں آتشزدگی سے متاثرہ مارکیٹ کا دورہ کیا اور متاثرین کو جناب الطاف حسین کی جناب سے ہمدردی کا پیغام پہنچایا۔ وفد میں سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکریٹری رانا اشرف ایڈووکیٹ، فنانس سیکریٹری محمد عابدشریف ،میڈیا انچارج خرم شہزاد رانا و دیگر عہدیداران شامل تھے ۔اس مو قع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وفد کے اراکین نے کہا کہ آتشزدگی کے ایسے افسوسناک واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں جن کے نتیجے میں قیمتی جانوں کاضیاع ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کراچی میں آتشزدگی کا بہت بڑا سانحہ رونماء ہوا جس میں عوام کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے جبکہ آج لاہور میں آتشزدگی کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ایسے واقعا ت کو جلد از جلد روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ واقعے کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین اور آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں کی فوری ا مداد کرے۔وفد نے اسپتال کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجودزخمیوں و جاں بحق افراد کے سوگوار لواحقین سے ملاقات کرکے ان تک جناب الطاف حسین کا ہمدردانہ پیغام پہنچایا ۔


9/30/2024 6:15:43 AM