Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا لاہور میں تاریخی انار کلی بازار میں ہولناک آتشزدگی سے متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا لاہور میں تاریخی انار کلی بازار میں ہولناک آتشزدگی سے متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
 Posted on: 12/29/2014
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا لاہور میں تاریخی انار کلی بازار میں ہولناک آتشزدگی سے متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
لاہور میں آتشزدگی ایک بڑا سانحہ ہے، اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی ہلاکتوں سے میرا دل بہت دکھی ہے
ہولناک آگ پر قابو پانے اور متاثرہ پلازہ کے مکینوں کی جانیں کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں 
انار کلی بازار میں ہولناک آتشزدگی کے سانحہ کی تحقیقات کرائی جائے 
اس کے اسباب کا پتہ چلایا جائے اور متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔ الطاف حسین
سانحہ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ الطاف حسین
لندن۔۔۔29، دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے لاہورمیں تاریخی انارکلی بازار میں ہولناک آتشزدگی سے متعددافرادکے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ انارکلی بازارلاہورکاتاریخی بازارہے جس میں اس ہولناک آتشزدگی کے واقعہ میں اس قدربڑی تعداد میں شہریوں کی ہلاکتوں سے ہردل دکھی اورافسردہ ہے۔ جناب الطاف حسین نے حکومت پنجاب سے کہاکہ اس ہولناک آگ پر قابوپانے اورمتاثرہ پلازہ کے مکینوں کی جانیں اوراملاک بچانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جائیں ۔ جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیاکہ سانحہ کی تحقیقات کرائی جائے اوراس کے اسباب کاپتہ چلایاجائے اورمتاثرین کے نقصانات کاازالہ کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ آتشزدگی کایہ واقعہ ایک بڑاسانحہ ہے اوراس کے نتیجے میں اتنی بڑی تعدادمیں لوگوں کی ہلاکتوں سے میرادل بہت دکھی ہے ،میں اورمیرے تمام ساتھی اس سانحہ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ اس آتشزدگی کے سانحہ پر جاں بحق ہونے والے افرادکواپنی جواررحمت میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔

9/30/2024 6:15:27 AM