Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد ایم کیوایم الطاف حسین کا ٹمبر مارکیٹ میں آتشزدگی سے متاثرہ عوام کیلئے قائم ایم کیوایم کے امدادی کیمپ میں رابطہ


قائد ایم کیوایم الطاف حسین کا ٹمبر مارکیٹ میں آتشزدگی سے متاثرہ عوام کیلئے قائم ایم کیوایم کے امدادی کیمپ میں رابطہ
 Posted on: 12/28/2014
قائد ایم کیوایم الطاف حسین کا ٹمبر مارکیٹ میں آتشزدگی سے متاثرہ عوام کیلئے قائم ایم کیوایم کے امدادی کیمپ میں رابطہ
قائد ایم کیوایم الطاف حسین نے متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات معلوم کیں
متاثرین کی بھرپورامداد پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ، حق پرست عوامی نمائندوں، سیکٹروں کے ذمہ داران اور کارکنان کو زبردست شاباش اور خراج تحسین پیش کیا 
آپ نے جس طرح اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر آگ میں گھرے ہوئے افراد کو بچایا وہ قابل تحسین قدم ہے، الطاف حسین
ارباب اختیار اور اقتدار سے ٹیلی فون پر بات کرکے فائربریگیڈ میں عملے کی کمی، پانی کی کمیابی، آگ بجھانے کے جدید آلات کی قلت اور فائر ٹینڈرز کی خستہ حالی کی جانب توجہ مبذول کرائی ہے، الطاف حسین
ایم کیوایم کے ذمہ داران اور کارکنان ،آتشزدگی سے متاثرہ خاندانوں کا بھرپورخیال رکھیں، الطاف حسین
متاثرین کو یقین دلائیں کہ ایم کیوایم اپنی بساط کے مطابق ان کی ہرممکن مدد کرتی رہے گی، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ٹمبرمارکیٹ میں آتشزدگی سے متاثرہ عوام کیلئے قائم ایم کیوایم کے امدادی کیمپ میں فون کرکے متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات معلوم کیں۔اس موقع پر حق پرست عوامی نمائندوں نے ایم کیوایم کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کیلئے کی جانے والی امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ جناب الطاف حسین نے متاثرین کی بھرپورامداد پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ، حق پرست عوامی نمائندوں ، سیکٹروں کے ذمہ داران اور کارکنان کو زبردست شاباش اور خراج تحسین پیش کیا ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ ٹمبرمارکیٹ میں آگ لگنے کے بعد آپ تمام ساتھیوں نے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جس طرح اپنی جان ہتھیلی پررکھ کر آگ میں گھرے ہوئے افراد کو بچایا وہ قابل تحسین قدم ہے ۔ جناب الطاف حسین نے مزیدکہاکہ مستقبل میں اس قسم کے المناک واقعات سے بچاؤ کیلئے میری ارباب اختیار اور اقتدار سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے جس میں ان کی توجہ فائر بریگیڈ میں عملے کی کمی، پانی کی کمیابی ، آگ بجھانے کے جدید آلات کی قلت اور فائرٹینڈرز کی خستہ حالی کی جانب مبذول کرائی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ مختلف ٹی وی چینلز کو انٹرویو کے ذریعہ بھی حکمرانوں سے اپیل کی ہے کہ آتشزدگی کے باعث جن تاجروں اور شہریوں کی عمر بھر کی کمائی جل کر خاکستر ہوئی ہے ان کی بحالی اور نقصان کے ازالے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داروں اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کا بھرپورخیال رکھیں اورانہیں یقین دلائیں کہ ایم کیوایم اپنی بساط کے مطابق ان کی ہرممکن مددکرتی رہے گی ۔ اس موقع پر منتخب نمائندوں نے جناب الطاف حسین کو بتایا کہ آتشزدگی سے متاثرہ خاندانوں کی بروقت امداد پر ایم کیوایم کے کردار کوسراہا جارہا ہے اور متاثرین کی جانب سے آپ کی صحت وسلامتی کیلئے دعائیں کی جارہی ہیں۔ 

9/30/2024 6:17:31 AM