Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پرانا حاجی کیمپ میں لکڑی کے گودام میں ہولناک آتشزدگی کے واقعہ پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش


پرانا حاجی کیمپ میں لکڑی کے گودام میں ہولناک آتشزدگی کے واقعہ پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش
 Posted on: 12/28/2014
پرانا حاجی کیمپ میں لکڑی کے گودام میں ہولناک آتشزدگی کے واقعہ پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش
حکومت کے نمائندے ایسے موقع پر غائب ہیں، ان کی یہ بے حسی افسوسناک ہے۔ رابطہ کمیٹی 
آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی فوری ہدایت پر رابطہ کمیٹی کا گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے رابطہ، آگ پر قابو پانے کیلئے شہر کے دیگر علاقوں سے فائر ٹینڈر طلب کرنے کی گزارش 
کراچی۔۔۔ 28 دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پراناحاجی کیمپ میں لکڑی کے گودام میں ہولناک آتشزدگی کے واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک ہنگامی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پراناحاجی کیمپ کے علاقے میں لکڑی کے گودام میں لگنے والی آگ نے قریبی مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیاہے اورعلاقے کے مکینوں میں خوف وہراس پھیلاہواہے لیکن حکومت کے نمائندے ایسے موقع پر غائب ہیں۔ صوبائی حکومت کے نمائندوں کی یہ بے حسی افسوسناک ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادسے مطالبہ کیا کہ پراناحاجی کیمپ میں آتشزدگی پر قابوپانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کئے جائیں۔ دریں اثناء آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی فوری ہدایت پر رابطہ کمیٹی نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادسے رابطہ کیااورآگ پر قابو پانے کیلئے شہرکے دیگرعلاقوں سے فائرٹینڈرطلب کرنے کی گزارش کی ۔ 

9/30/2024 6:14:35 AM