Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ریڑھی گوٹھ لانڈھی میں پارک کیلئے مختص زمین کی فروخت کا فوری نوٹس لیا جائے، رابطہ کمیٹی


ریڑھی گوٹھ لانڈھی میں پارک کیلئے مختص زمین کی فروخت کا فوری نوٹس لیا جائے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 12/27/2014
ریڑھی گوٹھ لانڈھی میں پارک کیلئے مختص زمین کی فروخت کا فوری نوٹس لیا جائے، رابطہ کمیٹی
حق پرست بلدیاتی قیادت نے کائٹ پارک کی تعمیر کیلئے 245 ایکڑ زمین مختص کی تھی، رابطہ کمیٹی
زمین کی فروخت کیلئے باقاعدہ اشتہارات بھی شائع کرائے جارہے ہیں، رابطہ کمیٹی
حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے سرکاری زمینوں کی فروخت کا کوئی نوٹس نہیں لیا جارہا ہے، رابطہ کمیٹی
ایک منظم سازش کے تحت کراچی کی قیمتی سرکاری زمینوں پر قبضہ کرایا جارہا ہے، رابطہ کمیٹی
لانڈھی کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں پارک کیلئے مختص زمین کی غیرقانونی فروخت کی اطلاعات پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش
کراچی ۔۔۔27،دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لانڈھی کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں پارک کیلئے مختص زمین کی غیرقانونی فروخت کی اطلاعات پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بااثرعناصر کی سرپرستی میں لینڈ مافیا کی جانب سے کراچی کی قیمتی اراضی کوڑیوں کے دام فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ پارک کیلئے مختص زمینوں کو فروخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حق پرست بلدیاتی قیادت کی جانب سے لانڈھی کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں کائٹ پارک کی تعمیر کیلئے 245 ایکڑ زمین مختص کی تھی اور اس پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے کروڑوں روپے خرچ بھی ہوچکے ہیں لیکن ساڑھے چارارب روپے مالیت کی اس زمین کو قبضہ مافیا کی جانب سے فروخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور زمین کی فروخت کیلئے باقاعدہ اشتہارات بھی شائع کرائے جارہے ہیں لیکن حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے اس کا کوئی نوٹس نہیں لیاجارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جس طرح بااثرعناصر کی سرپرستی میں لینڈ مافیا اور قبضہ مافیا کھلے عام کراچی کی قیمتی زمینوں کو اونے پونے بھاؤ خرید رہے ہیں اور سرکاری زمینوں پر قبضے کررہے ہیں اور حکومت وانتظامیہ کی جانب سے قبضہ مافیا کی کارروائیوں کا کوئی نوٹس نہیں لیاجارہا ہے ا س سے ثابت ہوتا ہے کہ ایک منظم سازش کے تحت کراچی کی قیمتی سرکاری زمینوں پر قبضہ کرایاجارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کی انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ ریڑھی گوٹھ میں کائٹ پارک کیلئے مختص زمین کی غیرقانونی طورپرفروخت کافوری نوٹس لیا جائے اور قبضہ مافیا کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

9/30/2024 6:14:34 AM