Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور آئی ایس آئی چیف جنرل رضوان اختر سرکاری زمینوں کی لوٹ ماراور کرپشن کی لعنت کی روک تھام کیلئے بھی فوری اقدامات کروائیں۔ الطاف حسین


آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور آئی ایس آئی چیف جنرل رضوان اختر سرکاری زمینوں کی لوٹ ماراور کرپشن کی لعنت کی روک تھام کیلئے بھی فوری اقدامات کروائیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 12/26/2014
آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور آئی ایس آئی چیف جنرل رضوان اختر سرکاری زمینوں کی لوٹ ماراور کرپشن کی لعنت کی روک تھام کیلئے بھی فوری اقدامات کروائیں۔ الطاف حسین
مذہبی انتہا پسند کی طرح کرپشن کی لعنت بھی ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے
سرکاری زمینوں کو کوڑیوں کے دام خریدنے اور بیچنے والے عناصر کے خلاف سخت سے سخت اقدامات کئے جائیں
ایم کیوایم کے سینیٹرز اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اس معاملے کو ایوانوں میں اٹھائیں، رابطہ کمیٹی سے گفتگو
لندن۔۔۔26دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اورآئی ایس آئی کے چیف جنرل رضوان اخترنے اپیل کی ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ سرکاری زمینوں کی لوٹ ماراور کرپشن کی لعنت کی روک تھام کیلئے بھی فوری اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے یہ اپیل آج رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورڈی جی آئی ایس آئی جنر رضوان اختر اورپاک فوج کی قیادت ملک کوبچانے کیلئے مذہبی انتہا پسند دہشت گردوں کے خلاف جرات وہمت اوربہادری کے ساتھ جواقدامات کررہی ہے وہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے آرمی چیف اورآئی ایس آئی کے سربراہ سے اپیل کی کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ اگروہ پاکستان خصوصاً کراچی میں قیمتی سرکاری زمینوں کی کوڑیوں کے دام خریدوفروخت اورکرپشن کی لعنت کے خاتمہ کیلئے اقدامات کریں تویہ ملک پراحسان ہوگا کیونکہ جس طرح مذہبی انتہا پسندعناصر ملک کونقصان پہنچارہے ہیں اسی طرح کرپشن کی لعنت بھی ملک کودیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔ لہٰذا ضرورت اس بات کی ہے کہ دہشت گردوں سے سختی سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ سرکاری زمینوں کوکوڑیوں کے دام خریدنے اور بیچنے والے عناصر کے خلاف بھی سخت سے سخت اقدامات کئے جائیں چاوہ کسی بھی منصب پر فائزہوں اورکتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں ۔ ایسے عناصر کے خلاف کاروائی کیلئے فوری اورخصوصی اقدامات کئے جائیں تاکہ ملک کرپشن کی لعنت سے پاک ہو۔ انہوں نے ایم کیوایم کے سینیٹرز اورارکان قومی وصوبائی اسمبلی سے بھی کہاکہ وہ اس معاملے کوایوانوں میں اٹھائیں۔ 

9/30/2024 6:15:14 AM