فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونیوالے ایم کیوایم نارتھ ناظم آبادسیکٹرکے کارکن سیدزین عباس کی شہادت پرالطاف حسین کااظہارافسوس
لندن:۔۔۔25دسمبر2014ء
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے موتی محل کے قریب مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے ایم کیوایم نارتھ ناظم آبادسیکٹریونٹ134-Aکے کارکن سید زین عباس کی زخمیوں کی تاب نہ لاکردوران علاج شہادت پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے سیدزین عباس شہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ سیدزین عباس شہیدکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین)