Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مدرسہ جامعہ حفصہ میں یرغمال معصوم بچیوں کوفی الفوربازیاب کرایاجائے ،ارشدحسین


مدرسہ جامعہ حفصہ میں یرغمال معصوم بچیوں کوفی الفوربازیاب کرایاجائے ،ارشدحسین
 Posted on: 12/25/2014
مدرسہ جامعہ حفصہ میںیرغمال معصوم بچیوں کوفی الفوربازیاب کرایاجائے ،ارشدحسین
بچیوں کے والدین سے ملنے والی اطلاعات کے بعدیہ بات پوری طرح عیاں ہوچکی ہے کہ مدرسہ جامعہ حفصہ میں مدرسے کی پرنسپل ام حسان اور ملاعبدلعزیزنے معصوم بچیوں کواغواء کررکھاہے
مدرسہ جامعہ حفصہ میں قیدطالبات کے ساتھ امتیازی سلوک اختیارکیاجارہا ہے اورانہیں اپنے والدین سے ملنے تک نہیں دیاجارہاہے
ایسے وقت میں جب دہشت گردی اوردہشت گردوں کے خلاف قوم یکجاہے بعض سیاسی ومذہبی جماعتوں کی جامعہ حفصہ پرخاموشی معنی ٰ خیزہے
سول سوسائٹی اورانسانی حقوق کی انجمنیں مدرسہ جامعہ حفصہ کے باہربچوں سے ملاقات کے منتظروالدین کو ذہنی اذیت سے باہرنکالنے اورمعصوم بچیوں کوانصاف فراہم کرنے کے لئے اپناقلیدی کردار اداکریں
مدرسہ جامعہ حفصہ میں یرغمال تمام معصوم بچیوں کوفی الفوربازیاب کروایاجائے ،پریشان حال والدین کوان کی بچیوں سے ملوایا جائے ،بچیوں کو والدین کے حوالے کیاجائے اوراغواء کاروں کوگرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں لایاجائے
ارشدحسین کاوزیراعظم،وفاقی وزیرداخلہ اورعسکری قیادت سے مطالبہ
لندن:۔۔۔25؍دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ لندن رابطہ کمیٹی کے انچارج ارشدحسین نے مطالبہ کیاہے کہ مدرسہ جامعہ حفصہ میںیرغمال بچیوں کوفی الفوربازیاب کرایاجائے اوراغواء کاروں کوگرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں لایاجائے۔اپنے ایک بیان میں ارشدحسین نے کہاکہ بچیوں کے والدین کی جانب سے ملنے والی اطلاعات کے بعداب یہ بات پوری طرح عیاں ہوچکی ہے کہ مدرسہ جامعہ حفصہ میں مدرسے کی پرنسپل ام حسان اورملاعبدلعزیزنے معصوم بچیوں کواغواء کے بعدیرغمال بنارکھاہے ،مدرسہ جامعہ حفصہ میں قیدطالبات کے ساتھ امتیازی سلوک اختیارکیاجارہا ہے اورانہیں اپنے والدین سے ملنے تک نہیں دیاجارہاہے جس کے باعث بچیوں کے والدین اپنی بچیوں سے ملنے کے لئے بے تاب ہیں اورشدت غم سے نڈھال اورشدیدعلالت تک کاشکارہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک ایسے وقت میں جب دہشت گردی اوردہشت گردوں کے خلاف پوری قوم یکجاہوچکی ہے بعض سیاسی ومذہبی جماعتوں کی جامعہ حفصہ پرخاموشی معنی ٰ خیزہے ۔انہوں نے کیاکہ آخراب یہ سیاسی ومذہبی جماعتیں کیوں خاموش ہیں۔ارشدحسین نے مزیدکہاکہ مدرسہ جامعہ حفصہ کے باہر بچوں سے ملاقات کے منتظروالدین کو ذہنی اذیت سے باہرنکالنے اورمعصوم بچیوں کوانصاف فراہم کرنے کے لئے سول سوسائٹی بھی اپناقلیدی کردار اداکریں اور آواز احتجاج بلندکرکے جامعہ حفصہ میں یرغمال مصوم بچیوں کوظلم وبربریت سے نجات دلائیں۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان، عسکری قیادت کے سربراہان اور انسانی حقوق کی انجمنوں،سول سوسائٹی کی تنظیموں سے اپیل کی کہ مدرسہ جامعہ حفصہ میںیرغمال معصوم بچیوں کوبازیاب کروایاجائے ،پریشان حال والدین کوان کی بچیوں سے ملوایا جائے اوربچیوں کووالدین کے حوالے کیاجائے۔

9/30/2024 6:17:29 AM