Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ، پاکستان میں صحیح معنوں میں جمہوریت کانفاذ چاہتی ہے، الطاف حسین


ایم کیوایم ، پاکستان میں صحیح معنوں میں جمہوریت کانفاذ چاہتی ہے، الطاف حسین
 Posted on: 12/25/2014
ایم کیوایم ، پاکستان میں صحیح معنوں میں جمہوریت کانفاذ چاہتی ہے، الطاف حسین
پورپین پارلیمنٹ کے رکن امجد بشیر سے نائن زیروکے دورے کے موقع پر گفتگو
ملک میں امن وامان کے قیام کیلئے مقامی پولیس کا نظام ضروری ہے، الطاف حسین
آبادی میں اضافے کے پیش نظر پاکستان میں بھی نئے انتظامی یونٹس اور نئے صوبوں کا قیام عمل میں لایا جائے، الطاف حسین
جمہوریت کے استحکام اورعوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے مقامی حکومتوں کے نظام کا قیام ناگزیر ہے، الطاف حسین
ایم کیوایم ایک لبرل اور واحد جماعت ہے جس نے منتخب ایوانوں میں مڈل کلاس کے تعلیم یافتہ افراد کوبھیجا، امجد بشیر رکن یورپین پارلیمنٹ
یم کیوایم کسی ایک طبقہ کی نہیں بلکہ پاکستان کی تمام قومیتوں کی نمائندہ جماعت ہے ، امجد بشیر رکن یورپین پارلیمنٹ
لندن۔۔۔25،دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم ، پاکستان میں صحیح معنوں میں جمہوریت کانفاذ چاہتی ہے جہاں امیراور غریب سب کو زندگی گزارنے کے یکساں مواقع میسر آسکیں۔ یہ بات انہوں نے نائن زیروعزیزآباد میںUK Independene Party کے رہنما اور یورپین پارلیمنٹ کے منتخب رکن امجد بشیر سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے ۔ جناب الطا ف حسین نے یورپین پارلیمنٹ کے رکن امجد بشیر کو اپنی رہائش گاہ تشریف لانے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم ،ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ اور98 فیصد غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔انہوں نے ملک میں امن و امان کی خراب صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں امن وامان کے قیام کیلئے مقامی پولیس کا نظام ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ آبادی میں اضافے کے پیش نظردنیا بھر میں نئے نئے صوبے قائم کیے گئے ہیں لہٰذا انتظام حکومت کو مؤثر اور مربوط بنانے کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان میں بھی نئے انتظامی یونٹس اور نئے صوبوں کا قیام عمل میں لایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی جمہوری حکومت نے بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے گئے اور اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنے سے گریز کیاجاتا رہا ہے ۔ جمہوریت کے استحکام اورعوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے مقامی حکومتوں کے نظام کا قیام ناگزیر ہے ۔
امجد بشیر نے جناب الطاف حسین کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کے منشور اور اس کی جدوجہد کا جائزہ لینے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ واقعی ایم کیوایم ایک لبرل اور واحد جماعت ہے جس نے منتخب ایوانوں میں مڈل کلاس کے تعلیم یافتہ افراد کوبھیجااور موروثی سیاست کے خلاف عملی جدوجہد کی۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کسی ایک طبقہ کی نہیں بلکہ پاکستان کی تمام قومیتوں کی نمائندہ جماعت ہے ، سب کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے اور غیرمسلم پاکستانیوں کے حقوق کیلئے ایم کیوایم کی جدوجہد قابل قدر ہے ۔

9/30/2024 6:16:58 AM