Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے فوجی عدالتوں کے قیام کی کسی بھی قیمت پر حمایت نہیں کرے گی۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


ایم کیوایم دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے فوجی عدالتوں کے قیام کی کسی بھی قیمت پر حمایت نہیں کرے گی۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 12/24/2014
ایم کیوایم دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے فوجی عدالتوں کے قیام کی کسی بھی قیمت پر حمایت نہیں کرے گی۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ 
فوجی عدالتیں قائم کرنے سے بہترہے کہ پورے ملک میں مارشل لاء نافذ کر دیاجائے
اگر سول حکومت دہشت گردی سے نمٹنے سے قاصرہے تووہ اپنی ناکامی کااعتراف کرتے ہوئے اقتدارچھوڑدے
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ،ایم کیوایم کے سینیٹرزاور ارکان قومی اسمبلی کا مشترکہ ہنگامی اجلاس ،ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی غور
ایم کیوایم ملک سے دہشت گردی کامکمل خاتمہ چاہتی ہے اوروہ سمجھتی ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام ترریاستی
وسائل استعمال کئے جائیں۔رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔ 24 دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن اوراسلام آبادمیں موجودایم کیوایم کے سینیٹرزاور ارکان قومی اسمبلی کاایک مشترکہ ہنگامی اجلاس منگل کی شب ہوا ۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی غورکیاگیا۔ اجلاس میں کہاگیاکہ ایم کیوایم ملک سے دہشت گردی کامکمل خاتمہ چاہتی ہے اوروہ سمجھتی ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام ترریاستی وسائل استعمال کئے جائیں۔اجلاس میں متفقہ طورپرفیصلہ کیاگیا کہ ایم کیوایم دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے فوجی عدالتوں کے قیام کی کسی بھی قیمت پر حمایت نہیں کرے گی۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اگر سول حکومت دہشت گردی سے نمٹنے سے قاصرہے تووہ اپنی ناکامی کااعتراف کرتے ہوئے اقتدارچھوڑدے، فوجی عدالتیں قائم کرنے سے بہترہے کہ پورے ملک میں مارشل لاء نافذ کر دیاجائے۔ ایم کیوایم پاکستان کی بقاء وسلامتی، عوام کی جان ومال کے تحفظ اورمذہب کے نام پر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ملک میں مارشل لاء کے نفاذ کی حمایت توکرسکتی ہے لیکن فوجی عدالتیں قائم کرنے کی حمایت نہیں کرسکتی۔ 


9/30/2024 6:13:31 AM