Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کرسمس کے تہوار پرجناب الطاف حسین کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم مسیحی عوام کودلی مبارکباد


کرسمس کے تہوار پرجناب الطاف حسین کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم مسیحی عوام کودلی مبارکباد
 Posted on: 12/25/2014
کرسمس کے تہوار پرجناب الطاف حسین کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم مسیحی عوام کودلی مبارکباد
مسیحی عوام کرسمس کے موقع پر اپنی عبادات میں سانحہ پشاور کے شہداء کے بلند درجات ، ملک سے دہشت گردی وانتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے خصوصی دعائیں کریں ، الطاف حسین 
مسیحی عوام کیلئے کرسمس خوشی کا پیغام ہے لیکن دیگر مذاہب کے ماننے والوں کو بھی اس کا احترام کرنا چاہئے، الطاف حسین 
ایک دوسرے کے احترام کے عمل سے انسانوں میں باہمی ربط ، اتحاد و یگانگت جنم لیتی ہے ، الطاف حسین 
ایم کیوایم تمام مذاہب کے ماننے والوں کا احترام کرتی ہے اور چاہتی ہے کہ ملک میں مذہبی رواداری فروغ پائے، الطاف حسین 
مسیحی عوام کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر خصوصی پیغام 
لندن۔۔۔24، دسمبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم مسیحی عوام کو ان کے مذہبی تہوار کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کی ہے اور مسیحی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کرسمس کے موقع پر اپنی عبادات میں سانحہ پشاور کے شہداء کے بلند درجات ، ملک سے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے خصوصی دعائیں کریں ۔ کرسمس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے دنیا کو امن و آشتی ، پیار و محبت اور احترام انسانیت کا درس دیا ہے اور اور آج دنیا بھر میں امن و محبت، احترام انسانیت اور مذہبی رواداری کے اسی پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسیحی عوام کیلئے کرسمس خوشی کا پیغام ہے لیکن دیگر مذاہب کے ماننے والوں کو بھی اس کا احترام کرنا چاہئے کیونکہ احترام کے اس عمل سے انسانوں میں باہمی ربط ، اتحاد و یگانگت جنم لیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم تمام مذاہب کے ماننے والوں کا احترام کرتی ہے اور چاہتی ہے کہ ملک میں مذہبی رواداری فروغ پائے تاکہ ملک میں مذہبی اقلیتوں کو بھی ان کے جائز حقوق حاصل ہوں اور انہیں جائز مقام میسر آئے ۔ 

9/30/2024 6:15:13 AM