Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین آج سہ پہر ساڑھے تین بجے لال قلعہ گراؤنڈعزیزآباد میں اہم اور ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے


 ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین آج سہ پہر ساڑھے تین بجے لال قلعہ گراؤنڈعزیزآباد میں اہم اور ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے
 Posted on: 12/24/2014
 ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین آج سہ پہر ساڑھے تین بجے لال قلعہ گراؤنڈعزیزآباد میں اہم اور ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے
قائدتحریک الطاف حسین اپنی پریس کانفرنس میں مولانا عبدالعزیز کی گرفتاری ، لال مسجدکوگرانے اورمدرسہ حفصہ کوبندکرنے کے مطالبہ پر مخالفین کے اعتراضات کاجواب دینگے
پریس کانفرنس میں صحافی حضرات کے علاوہ بعض جید علمائے کرام کی شرکت بھی متوقع ہے
بعض سیاسی ومذہبی رہنماؤں ، تجزیہ نگاروں، تاریخ دانوں ، ، اینکرپرسنز اور بعض اکابرین نے مولانا عبدالعزیز کی گرفتاری ، لال مسجد کو ڈھانے یا جلانے اور مدرسہ حفصہ کو بندکرنے کے مطالبے پرشدیداعتراضات کئے ہیں
کراچی ۔۔۔24، دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین آج بروزبدھ سہ پہرساڑھے تین بجے لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں ایک اہم اور ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔ شعبہ اطلاعات کے اعلامیہ کے مطابق قائد تحریک جناب الطاف حسین نے 19، دسمبر 2014ء کو سانحہ پشاورکے شہداء کے لواحقین سے اظہاریکجہتی کے لئے کراچی میں ایک بڑی قومی یکجہتی ریلی سے خطاب کیا تھاجس میں انہوں نے مولانا عبدالعزیز کی گرفتاری ، لال مسجد کو ڈھانے یا جلانے اور مدرسہ حفصہ کو بندکرنے کامطالبہ کیا تھا۔ اس مطالبے پر بعض سیاسی اور مذہبی رہنماؤں ، تجزیہ نگاروں، تاریخ دانوں ، ، اینکرپرسنز اور بعض اکابرین نے شدید اعتراضات کئے ہیں ۔ ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین اپنی اس فوری اور ہنگامی پریس کانفرنس میں ان تمام اعتراضات کا جواب دیں گے ۔پریس کانفرنس میں صحافی حضرات کے علاوہ بعض جید علمائے کرام کی شرکت بھی متوقع ہے ۔

9/30/2024 6:14:11 AM