Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لال مسجدکے ترجمان کاوضاحتی بیان اس بات کااعتراف ہے کہ جامعہ حفصہ میں ایسی لڑکیاں موجود ہیں جنہیں انکے والدین کی مرضی کے بغیروہاں زبردستی رکھاگیاہے۔ ڈاکٹرایوب شیخ،رکن رابطہ کمیٹی ایم کیوایم

لال مسجدکے ترجمان کاوضاحتی بیان اس بات کااعتراف ہے کہ جامعہ حفصہ میں ایسی لڑکیاں موجود ہیں جنہیں انکے والدین کی مرضی کے بغیروہاں زبردستی رکھاگیاہے۔ ڈاکٹرایوب شیخ،رکن رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 12/23/2014
لال مسجدکے ترجمان کاوضاحتی بیان اس بات کااعتراف ہے کہ جامعہ حفصہ میں ایسی لڑکیاں موجود ہیں جنہیں انکے والدین کی مرضی کے بغیروہاں زبردستی رکھاگیاہے۔ ڈاکٹرایوب شیخ،رکن رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
قرآن مجیدمیں اللہ تعالیٰ کاواضح فرمان ہے کہ دین میں کوئی جبرنہیں لیکن لال مسجد اورجامعہ حفصہ میںقرآن مجیدکی تعلیم کی کھلی نفی کی جارہی ہے ۔ ڈاکٹرایوب شیخ
جامعہ حفصہ میں جبرارکھی گئی بچیوں کوان کے والدین کے حوالے کیاجائے ۔ وزیراعظم نوازشریف، وزیرداخلہ چوہدری نثار، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ
کراچی۔۔۔23، دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرایوب شیخ نے قائدتحریک الطاف حسین کے بیان پر لال مسجدکے ترجمان کے جوابی بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ لال مسجد کے ترجمان کاوضاحتی بیان دراصل اس بات کااعتراف ہے کہ جامعہ حفصہ میں ایسی لڑکیاں موجودہیں جنہیں وہاں ان کے والدین کی مرضی کے بغیر زبردستی رکھاگیاہے جن کے والدین اپنی بچیوں سے ملناچاہتے ہیں اورانہیں اپنے گھرواپس لے جاناچاہتے ہیں لیکن جامعہ حفصہ کے لوگ انہیں گھرواپس جانے اوراپنی بچیوں سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ ڈاکٹرایوب شیخ نے کہا کہ قرآن مجیدمیں اللہ تعالیٰ کاواضح فرمان ہے کہ ’’ لااکراہ فی الدین ‘‘ یعنی دین میں کوئی جبرنہیں ، لیکن لال مسجد اورجامعہ حفصہ میں قرآن مجیدکی تعلیم کی کھلی نفی کی جارہی ہے ۔ ڈاکٹرایوب شیخ نے وزیراعظم نوازشریف وزیرداخلہ چوہدری نثار، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیاکہ جامعہ حفصہ میں جبرارکھی گئی بچیوں کوان کے والدین کے حوالے کیاجائے ۔ 

9/30/2024 6:15:44 AM