Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی ناظم آباد گلبہار سیکٹر کے کارکن مطاہر حسین کے قتل کی مذمت


ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی ناظم آباد گلبہار سیکٹر کے کارکن مطاہر حسین کے قتل کی مذمت
 Posted on: 12/23/2014
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی ناظم آباد گلبہار سیکٹر کے کارکن مطاہر حسین کے قتل کی مذمت 
مطاہر حسین کا قتل ایم کیو ایم کے نظریے کو روکنے کی سازش کا حصہ ہے ، گورنر اور وزیر اعلیٰ قاتلوں کو گرفتار کروائیں ، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔23دسمبر 2014ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نامعلوم مسلح دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ناظم آبادگلبہار سیکٹر کے کارکن مطاہر حسین کی شہادت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوا یم کے کارکنان کو دہشتگردی اور انتہاء پسندی کے خلاف آواز اُٹھانے کی پاداش میں بیدردی سے تواتر کے ساتھ قتل کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مطاہرحسین کا قتل ایم کیوا یم کے نظریے کو روکنے کی ساز ش کا حصہ ہے لیکن اس قسم کی مذمو م کار روائیوں سے جناب الطاف حسین کے بہادر کارکنان کو ڈرایا اور جھکایا نہیں جاسکتا۔ رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مطاہر حسین کے قتل میں ملوث سفاک دہشتگردوں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دیں ۔

9/30/2024 6:15:50 AM