ایم کیوایم کے اسیر کارکن کے والد،نائن زیرو کی پڑوسن محترمہ نصرت جہاں اور پڑوسی محمود علی قریشی کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔22، دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 118-Aکے اسیر کارکن محمد دانش کے والد محمد قاسم ،ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کی پڑوسن محترمہ نصرت جہاں اور نائن زیرو کے پڑوسی محمود علی قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)