کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں نومنتخب صدر نعیم قریشی اور دیگر نومنتخب عہدیداران کو رابطہ کمیٹی کی مبارکباد
لندن۔۔۔21، دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کراچی بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر نعیم قریشی اور نو منتخب عہدیداران و اراکین سے امید ظاہر کی کہ وہ عدالتی نظام میں بہتری سمیت وکلاء برادری کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔