ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈووکیٹ نے جناب الطاف حسین کے خلاف دھمکی آمیز ویڈیو بیان پر لال مسجد کے خطیب مولانا عبد العزیز کے خلاف عزیز آباد تھانہ میں ایف آئی آر درج کرادی
کھلے دھمکی آمیز بیان کے بعد جناب الطاف حسین کی زندگی کو بہت سے خطرات لاحق ہوگئے ہیں، عارف خان ایڈووکیٹ کا ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواست میں مؤقف
مولانا عبد العزیز نے جناب الطاف حسین کو فرقہ واریت کی بنیاد پر سوشل میڈیاپر کھلی دھمکی دی ہے جس کی دھمکی آمیز ویڈیو سوشل میڈیا پر موجود ہے ، عارف خان ایڈووکیٹ
دھمکی آمیز ویڈ یو میں مولانا عبدا لعزیز نے فرقہ واریت پھیلانے کیلئے گھٹیا قسم کے جملے استعمال کیے ہیں، عارف خان ایڈووکیٹ
مولانا کے ویڈیو پیغام کے بعد جناب الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والے کارکنان و عوام میں شدید اشتعال اور غم وغصہ کی لہر پائی جارہی ہے، عارف خان ایڈووکیٹ
کراچی ۔۔۔21، دسمبر2014ء