رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کا اجلاس
شعبہ اطلاعات کے رکن سیف عباس حسنی سے تمام ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں
سیف عباس حسنی کے پارٹی میں شمولیت کے بعد سے آج تک ان کے طرزعمل کا جائزہ لیا گیا
کارکنوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ اب انہیں کہیں بھی کسی بھی چیز کا ذمہ دار نہ سمجھا جائے،رابطہ کمیٹی
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی
کراچی۔۔۔20دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں شعبہ اطلاعات کے رکن سیف عباس حسنی کے پارٹی میں شمولیت کے بعد سے آج تک ان کے طرزعمل کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں متفقہ طور پر رابطہ کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی کہ سیف عباس حسنی کو پارٹی کی ہر ذمہ داری سے سبکدوش کرکے انہیں اپنی مکمل اصلاح کئے جانے تک بحیثیت کارکن کام کرنے اور علاقائی یونٹ انچارج کی ہدایت پر کام کرنے تک متعین رکھا جائے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سیف عباس حسنی کو 90پر دی گئیں تمام ذمہ داریوں کو فی الفورواپس لے لیا جائے اور تمام کارکنوں کوہدایت دی جاتی ہے کہ اب انہیں کہیں بھی کسی بھی چیز کا ذمہ دار نہ سمجھیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق کردی ہے۔