سابق کراچی تنظیمی کمیٹی کے رکن محمدنعیم کے والد اور ملیر سیکٹر کے سینئر کارکن محمد نسیم کے انتقال پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار افسوس
محمدنعیم سمیت تمام سوگوار لواحقین سے اظہار تعزیت، مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر جمیل کے لئے دعا
لندن:۔۔۔19؍دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے سابق کراچی تنظیمی کمیٹی کے رکن محمدنعیم کے والداورایم کیوایم ملیرسیکٹرکے سینئرکارکن محمدنسیم کے انتقال پرگہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے محمد نعیم سمیت مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اور افسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ محمدنسیم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبر جمیل عطاکرے۔(آمین)