قومی یکجہتی ریلی میں شرکت کرنے والے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں،دینی تنظیموں،فنکاروں،تاجروں، صنعتکاروں ، وکلاء
اساتذہ، این جی اوز اورسول سوسائٹی سے الطا ف حسین کااظہارتشکر
لندن۔۔۔ 19 دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے سانحہ پشاورکے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے اورانکے لواحقین اورمسلح افواج سے اظہاریکجہتی کے لئے ایم کیوایم کے زیراہتمام ہونیوالی قومی یکجہتی ریلی میں شرکت کرنے والے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں،دینی تنظیموں،فنکاروں،تاجروں، صنعتکاروں ، وکلاء، اساتذہ، این جی اوز اورسول سوسائٹی کوخراج تحسین پیش کیاہے اورریلی میں شرکت پران کاشکریہ اداکیاہے ۔