ایم کیوایم برطانیہ شعبہ خواتین کی انچارج صفیہ اکبر کی ہمشیرہ بلقیس حسنین کے انتقال پرالطاف حسین کا اظہارتعزیت
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، الطاف حسین
لندن۔۔۔19، دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم برطانیہ شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ صفیہ اکبر کی چھوٹی ہمشیرہ محترمہ بلقیس حسنین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے محترمہ صفیہ اکبر سمیت مرحومہ کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ بلقیس حسنین مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوارلواحقین کو صبرجمیل عطا کرے ۔(آمین)