قومی یکجہتی ریلی کی کوریج پر صحافیوں کو الطاف حسین کا خراج تحسین
ایم کیوایم سیالکوٹ کے نائب صدر باؤ محمد انور اور چنیو ٹ کے نائب صدر اصغر عباس شہید اور حق پرست رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف شہید کیلئے الطاف حسین کی دعائے مغفرت
کراچی ۔۔۔19، دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ٹی وی اینکر پرسنز ، رپورٹرز ، فوٹو گرافرز ، کیمرہ مینوں کو قومی یکجہتی ریلی کی کورریج پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ جمعہ روز سانحہ پشاور اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی عظیم الشان ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحافی جلسے اور ریلیوں کی کورریج کیلئے بڑی محنت کرتے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب میں ایم کیوایم سیالکوٹ کے نائب صدر باؤ محمد انور اور چنیو ٹ کے نائب صدر اصغر عباس شہید اور حق پرست رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف شہید کی مغفرت کیلئے دعا بھی کی ۔