قومی یکجہتی ریلی میں سانحہ پشاور کے شہید معصوم طلباء ، اساتذہ ، پاک افواج سمیت حق پرست شہید عوامی نمائندوں اور کارکنان کی بڑی تصاویر بھی آویزاں تھی
شہداء کی تصاویر دیکھ کر ایسا محسوس ہواکہ شہداء نہ صرف مسکرا رہے ہیں بلکہ ’’قومی یکجہتی ریلی ‘‘ کے انعقاد کا خیر مقدم بھی کررہے ہیں
کراچی ۔۔۔19، دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کے معصوم شہداء اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی عظیم الشان ’’قومی یکجہتی ریلی ‘‘ میں اسٹیج کے دائیں اور بائیں جانب عمارتوں پر سانحہ پشاور کے شہید معصوم طلباء ، اساتذہ، پاک افواج سمیت حق پرست شہید عوامی نمائندوں اور کارکنان کی بڑی تصاویر آویزاں کی گئی تھیں۔ شہداء کی تصاویر دیکھ کر ایسا محسوس ہواکہ شہداء نہ صرف مسکرا رہے ہیں بلکہ ’’قومی یکجہتی ریلی ‘‘ کے انعقاد کا خیر مقدم بھی کررہے ہیں ۔