قومی یکجہتی ریلی میں سانحہ پشاور کے معصوم شہداء کو خراج عقیدت ،مسلح افواج سے اظہار یکجہتی اور طالبان دہشت گردو ں کے خلاف انگریزی اور اردو زبان میں لگائے گئے بینرز
کراچی ۔۔۔19، دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت سانحہ پشاور کے معصوم شہداء اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی فقید المثال ’’قومی یکجہتی ریلی ‘‘ میں بڑی تعداد میں بینرز لگائے گئے تھے جن پر سانحہ پشاور کے معصوم شہداء کو خراج عقیدت ،مسلح افواج سے اظہار یکجہتی اور طالبان دہشت گردو ں کے خلاف انگریزی اور اردو زبان میں کلمات ، مطالبات اور نعرے جلی حروف میں تحریر تھے ۔ بینرز پر ’’طالبان کا جو یار ہے قوم کا غدار ہے ‘‘’’آرمی پبلک اسکول پشاور میں معصوم طلباء کو شہید کرنے والے طالبان انسان نہیں درندے ہیں ‘‘’’معصوم شہید طلباء ، اساتذہ اور فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ‘‘’’پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ ہے ‘‘’’طالبان کھلے دہشت گرد ہیں ‘‘’’Crush taliban to save pakistan‘‘’’Pakistan needs you against barbaric taliban‘‘اور دیگر مذمتی الفاظ درج تھے