سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں 21دسمبر2014ء شام 4بجے لندن کے ٹریفلگر اسکوائر پر یادگاری اجتماع منعقد کیا جائیگا، الطاف حسین
لندن، برمنگہم ، مانچسٹر ، بریڈ فورڈکے عوام سانحہ پشاور کے شہید معصوم طلبہ ، اساتذہ کرام اور دیگر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بڑی تعداد میں اجتماعات میں شرکت کریں، الطاف حسین کی اپیل
لندن۔۔۔19دسمبر2014ء
جناب الطاف حسین نے قومی یکجہتی ریلی سے اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں 21دسمبر2014ء شام 4بجے لندن میں ٹریفلگر اسکوائر پر یادگاری اجتماع منعقد کیا جائے گا۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ یادگاری اجتماع لندن، برمنگہم ، مانچسٹر ، بریڈ فورڈ میں منعقد کیا جائے گا ۔انہوں نے لندن کے عوام سے اپیل کی کہ وہ سانحہ پشاور کے شہید معصوم طلبہ ، اساتذہ کرام اور دیگر افرادکو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بڑی سے بڑی تعداد میں یادگاری اجتماعات میں شرکت کریں ۔