ملک کے ہر شہر کی پولیس میں مقامی لوگوں کو میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں کیا جائے، الطاف حسین کا حکومت سے مطالبہ
لندن ۔۔۔19دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے شہدائے پشاور اور پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے تبت سینٹر پر فقید المثال ریلی سے اپنے خطاب میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک کے ہر شہر کی پولیس میں مقامی لوگوں کو میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کر کے پولیس کی تعدا د میں اضافہ کیا جائے۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ جب آئی جی ،ڈی آئی جی ، ایس ایچ او عوام کے محلوں ،گلی کوچوں میں ہوں گے تو ان میں کچھ تو شرم ہوگی ۔