جنر ل راحیل شریف دنیا کے دس بہادر جرنیلوں میں سے ایک ہیں،الطاف حسین
جناب الطاف حسین کا آرمی چیف ، ڈی جی آئی ایس آئی ،افواج وپولیس کے جوانوں اورآرمی پبلک اسکول سانحہ میں شہید ہونے والے اساتذہ کو زبردست کو خراج تحسین
لندن۔۔۔19دسمبر2014ء
جناب الطاف حسین نے قومی یکجہتی ریلی سے خطاب کے دوران دہشتگردوں کے خلاف جواں مردی سے لڑنے اور ملک کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کیلئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنر ل راحیل شریف دنیا کے دس بہادر جرنیلوں میں سے ایک ہیں جبکہ رضوان اختر بھی سمارٹ ڈی جی ہیں۔ جناب الطاف حسین نے طالبان دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے آرمی ،نیوی ، پاک فضائیہ ، رینجرز، پولیس سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے جوان، آرمی پبلک اسکول کی پرنسپل طاہرہ قاضی و عملے کے دیگر ارکان کو سلام تحسین اور سلیوٹ پیش کیا ۔