یکجہتی ریلی سے اپنے خطاب میں طالبان اور داعش دہشت گردوں کے بالواسطہ اور بلاواسطہ سپورٹرز اور نقاب اوڑھے ہوئے لوگوں کے نقاب سے پورا پردہ اٹھاؤں گا اور اہم انکشافات کروں گا۔ الطاف حسین
کل میں ایسے حقائق بیان کروں گاکہ جو قوم کے سامنے آج تک نہیں لائے گئے۔الطاف حسین
ایم کیوایم شہداء کے غمزدہ لواحقین اوردہشت گردوں سے نبردآزمامسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے جمعہ 19دسمبرکوکراچی میں نمائش چورنگی سے تبت سینٹرتک ایک قومی یکجہتی ریلی نکال رہی ہے
ریلی میں بھرپورتعدادمیں شرکت کریں،طلبہ وطالبات، نوجوانوں،بزرگوں، خواتین ، بچوں، تاجروں، صنعتکاروں، ڈاکٹروں، انجینئروں، وکلاء، اساتذہ ،علمائے کرام ، انسانی حقوق کی تنظیموں، سول سوسائٹی اورتمام عوام سے قائدتحریک الطاف حسین کی اپیل
وقت کاتقاضہ ہے کہ ہم سب رنگ، نسل، زبان، علاقہ،قومیت، مسلک، فقہ اورمذہب کے فرق کوبالائے طاق رکھ دیں،صرف پاکستانی کی حیثیت سے بھرپوراتحاداوریکجہتی کامظاہرہ کریں
لندن۔۔۔18 دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ میں کل ریلی سے اپنے خطاب میں طالبان اورداعش دہشت گردوں کے بالواسطہ اوربلاواسطہ سپورٹرز اورنقاب اوڑھے ہوئے لوگوں سے پردہ اٹھانے جارہاہوں۔میں کل خطاب میں پوراپردہ اٹھاؤں گا اوراہم انکشافات کروں گا چاہے کل کے بعدمیرے خطاب پر پابندی لگ جائے۔کل میں ایسے حقائق بیان کروں گاکہ جو قوم کے سامنے آج تک نہیں لائے گئے ۔ انہوں نے یہ بات اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ پشاورمیں درندہ صفت دہشت گردوں نے جس طرح آرمی پبلک اسکول میں داخل ہوکر معصوم طلبہ وطالبات اوراساتذہ کوجس بیدردی سے چن چن کرشہیدکیاہے، اس کے ایسے ایسے دردناک مناظرہیں کہ جنہیں بیان نہیں کیاجاسکتا۔ ایم کیوایم ان شہیدطلبہ وطالبات اوراساتذہ کوخراج عقید ت پیش کرنے اورشہداء کے غمزدہ لواحقین اوردہشت گردوں سے نبردآزمامسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے جمعہ 19دسمبرکوکراچی میں نمائش چورنگی سے تبت سینٹرتک ایک قومی یکجہتی ریلی نکال رہی ہے۔ میں تمام طلبہ وطالبات، نوجوانوں،بزرگوں، خواتین ، بچوں، تاجروں، صنعتکاروں، ڈاکٹروں، انجینئروں، وکلاء، اساتذہ ،علمائے کرام ،تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ، تمام انسانی حقوق کی تنظیموں، سول سوسائٹی اورتمام عوام سے اپیل کرتاہوں کہ وہ درندہ صفت طالبان دہشت گردوں کے خلاف قومی یکجہتی کامظاہرہ کرنے کیلئے اس ریلی میں بھرپورتعدادمیں شرکت کریں۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وقت کاتقاضہ ہے کہ ہم سب رنگ، نسل، زبان، علاقہ،قومیت، مسلک، فقہ اورمذہب کے فرق کوبالائے طاق رکھ دیں اورصرف پاکستانی کی حیثیت سے بھرپوراتحاداوریکجہتی کامظاہرہ کریں ۔