اصغرعباس جعفری کی شہادت سے ایم کیوایم ایک سینئر کارکن سے محروم ہوگئی ہے،الطاف حسین
قائدتحریک الطاف حسین کی ایم کیوایم پنجاب کے صدرمیاں عتیق، چینیوٹ ڈسٹرکٹ کے صدر چوہدری اظہرمسعود،سیکریٹری جنرل راناتجمل اور ڈسٹرکٹ کے دیگرذمہ داران وکارکنان سے اصغرعباس جعفری کی شہاد ت پر دلی تعزیت
لندن ۔۔۔ 18 دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے فون پر ایم کیوایم چینیوٹ ڈسٹرکٹ کے صدر چوہدری اظہرمسعود،سیکریٹری جنرل راناتجمل اور ڈسٹرکٹ کے دیگرذمہ داران وکارکنان سے اصغرعباس جعفری کی شہاد ت پر دلی تعزیت کی اورکہاکہ اصغرعباس جعفری کی شہادت سے ایم کیوایم ایک سینئر کارکن سے محروم ہوگئی ہے، یہ ایم کیوایم کاایک بڑانقصان ہے۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم پنجاب کے صدرمیاں عتیق سے بھی فون پر تعزیت کی اور اپنے گہرے دکھ اورصدمہ کااظہارکیا۔