Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، ایم کیوایم خیبر پختونخوا کے صدر بیرسٹر محمد علی سیف ، ایم کیوایم پنجاب کے صدر میاں عتیق کی پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں سانحہ پشاور کے زخمیوں کی عیادت


حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، ایم کیوایم خیبر پختونخوا کے صدر بیرسٹر محمد علی سیف ، ایم کیوایم پنجاب کے صدر میاں عتیق کی پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں سانحہ پشاور کے زخمیوں کی عیادت
 Posted on: 12/16/2014
حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، ایم کیوایم خیبر پختونخوا کے صدر بیرسٹر محمد علی سیف ، ایم کیوایم پنجاب کے صدر میاں عتیق کی پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں سانحہ پشاور کے زخمیوں کی عیادت
ایم کیوایم کے وفد کا سانحہ پشاور کے شہداء کے لواحقین سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سےدلی تعزیت اورزخمیوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کااظہار
لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زخمیوں کیلئے خون کے عطیات دینے پر ایم کیوایم پشاور کے ذمہ داران و کارکنان کو ایم کیوایم کےوفد نے جناب الطاف حسین کی جانب سے ان کے جذبہ کو سراہا
سانحہ پشاور قومی سانحہ ہے اور اب پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہوجانا چاہئے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی میڈیا سے گفتگو
پشاور ۔۔۔16، دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، ایم کیوایم خیبر پختونخوا کے صدر بیرسٹر محمد علی سیف ، ایم کیوایم پنجاب کے صدر میاں عتیق نے پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ کیا اور سانحہ پشاور کے زخمیوں کی عیادت کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم پشاور ڈسٹرکٹ کے انچارج و اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ایم کیوایم کے وفد نے سانحہ پشاور کے شہداء کے لواحقین سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت اورزخمیوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کااظہار کیا ۔ ایم کیوایم کے وفد نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں سانحہ پشاور کے زخمیوں کیلئے بڑی تعداد میں خون کے عطیات دینے پرایم کیوایم پشاور ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران و کارکنان کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے ان کے جذبہ کو سراہا ۔ایم کیوایم کے وفد کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے دورہ کے بعد حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ پشاور قومی سانحہ ہے اور اب پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہوجانا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ قومی سطح پر تمام معاملات کو چھوڑ کر دہشت گردی کے حوالے سے فوری طور پرقو می پالیسی تشکیل دی جائے اور دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیاجائے ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ خیبر پختونخوا برسوں سے دہشت گردی کا شکار ہے اور خیبرپختونخوا کی حکومت کیلئے صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اب سنجیدہ ٹھوس اور عملی اقدامات ناگزیر ہوچکے ہیں ۔

9/30/2024 4:22:24 AM