الطاف حسین کی حق پرست ماؤں، بہنوں اوربزرگوں سے عارف بھٹی کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل
کراچی ۔۔۔16دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے شعبہ اقلیتی امور کمیٹی کے رکن و حق پرست ایم پی اے عارف بھٹی کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست ماؤں، بہنوں ،بزرگوں، نوجوانوں اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ عارف بھٹی کی صحت یابی کیلئے اللہ تعالی کے حضور خصوصی دعاکریں۔